نیب پی ٹی آئی کیلئے آزاد کیوں ؟سلیکٹر اچھے کھلاڑی سلیکٹ کریں ،خورشید شاہ

نیب پی ٹی آئی کیلئے آزاد کیوں ؟سلیکٹر اچھے کھلاڑی سلیکٹ کریں ،خورشید شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سکھر(آئی این پی ) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی چیئرمین نیب سے ملاقاتیں ہورہی ہیں ، جب نیب آزاد ادارہ ہے توپی ٹی آئی کیلئے آزاد کیوں نہیں ہے؟پہلے نوازشریف پھرشہبازاب حمزہ شہبازکیخلاف نیب کارروائی کررہی ہے، کرپشن کوختم کرنے کیلئے اگر صرف سیاستدانوں کوگرفتار کیاجائے تو یہ غلط ہے۔ میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ نیب بنانے کا مقصد ملک سے کرپشن کا خاتمہ تھا،نیب کا ٹرینڈ چل چکا ہے کہ ملک میں سیاستدان کرپٹ ہیں،انہوں نے کہا کہ کرپشن کوختم کرنے کیلئے اگر صرف سیاستدانوں کوگرفتار کیاجائے تو یہ غلط ہے،انہوں نے کہا کہ عمران خان کی چیئرمین نیب سے ملاقاتیں ہورہی ہیں ،ایم کیو ایم اورعمران خان کانظریہ ایک ہے،دونوں دہشتگردوں کے سپورٹررہے ہیں۔خورشید شاہ نے کہا کہ سلیکٹراچھے کھلاڑی منتخب کرتے ہیں،اس مرتبہ غلطی ہوگئی،سلیکٹرزکو کہیں گے اچھے کھلاڑی سلیکٹ کریں، انہوں نے کہا کہ عمران خان نے سب سے بڑا جھوٹ بولا ایک کروڑ لوگوں کو نوکری دوں گا،سات ماہ میں ایک بھی بندے کو نوکری نہیں دی گئی،سات ماہ میں بجلی، گیس پٹرول ڈالر کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے،پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ عمران خان سے سب مایوس ہیں،حکومت کوعوام کے مسائل کاعلم نہیں ہے،پٹرول، گیس اورادویات کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں،کوئی پوچھنے والا نہیں۔
خورشیدشاہ

مزید :

صفحہ آخر -