چور، ڈاکو18 ویں ترمیم ختم کرنے کاجھوٹا واویلا کر رہے ہیں، وزیر پٹرولیم

چور، ڈاکو18 ویں ترمیم ختم کرنے کاجھوٹا واویلا کر رہے ہیں، وزیر پٹرولیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی (آئی این پی ) وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے کہا ہے کہ ساحل پر اب تک 4400میٹر ڈرلنگ کی جا چکی ہے جبکہ ٹارگٹ 5500 میٹر ہے، نمونے لیبارٹری ٹیسٹ کیلئے ہیوسٹن بھجوائے جا رہے ہیں تاکہ ڈرلنگ سائیٹ پر تیل اور گیس کے ذخیرے اور معیار کا تعین کیا جا سکے۔ ہفتہ کے روز پبلک سیکرٹریٹ راولپنڈی میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اوگرا نے 12 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی تھی، اس تجویز سے اتفاق نہیں کیا اور حکومت نے اس مد میں 10ارب روپے کی سبسڈی دی تاکہ عوام پر اضافی بوجھ نہ پڑے۔پاکستان میں پیٹرول کی قیمت خطے کی دیگر ممالک بشمول بھارت ،سری لنکا نیپال اور بنگلا دیش کے مقابلے میں کم ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ملکی خزانے کی لوٹ کھسوٹ کرنے والے چوروں اور ڈاکوؤں کو پکڑ کر مال مسروقہ برآمد کرنے کی ٹھان لی ہے اسی لئے چور اور ڈاکو اٹھارویں ترمیم ختم کرنے کاجھوٹا واویلا کر رہے ہیں۔ چوروں کے احتساب سے عوام خوش ہے۔ہم نے بھرپور عوامی خدمت کے ذریعے عوامی اعتماد پر پورا اترنا ہے۔ اس موقعہ پر چیئرمین پی ایچ اے راولپنڈی آصف محمود، ایم پی اے واثق قیوم عباسی اور چوہدری افضل پڑیال کے ہمراہ پودے لگا کر صاف اور سرسبز پاکستان مہم کے سلسلے میں شجرکاری کا آغاز کیا۔
جھوٹا واویلا

مزید :

صفحہ آخر -