موسیقی کے زوال کے ہم سب ذمہ دار ہیں:زین شیخ

موسیقی کے زوال کے ہم سب ذمہ دار ہیں:زین شیخ
موسیقی کے زوال کے ہم سب ذمہ دار ہیں:زین شیخ

  


لاہور(فلم رپورٹر) معروف گلوکا ر زین شیخ موسیقی کے شعبے میں جاری زوا ل ختم ہونے کے لیے پرُ امید۔روزنامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو میں ملک کے ابھرتے ہوئے گلوکار کا کہناتھا کہ موسیقی کے زوال کے ہم سب ذمہ دار ہیں کیونکہ ہم لوگ اپنے گلوکاروں کو پروموٹ کرنے کی بجائے غیر ملکی سنگرز کو اہمیت دیتے ہیں جبکہ ہمارے گلوکاروں کو دیار غیر میں زیاد ہ عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور ان کے فن کی قدر کرتے ہیں ،ہمارے سینئرز جن میں استاد مہدی حسن ،میڈم نور جہاں ،استاد نصرت فتح علی خان ،ناہید اختر،مسعود رانا ،اے نیئر،اخلاق احمد،مالا بیگم،رونا لیلیٰ و دیگر نے اپنے دور میں ملکی و غیر ملکی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کیا جبکہ آج کے دور میں عاطف اسلم ،راحت فتح علی خان و دیگر سینئرز کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک کانام روشن کرنے میں مصروف ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم جب تک اپنے گلوکاروں کو نہیں سنیں گے اور انہیں نہیں سراہیں گے اس وقت تک ہمارے ہاں موسیقی پر زوال رہے گا ہمارے سینئر ز لیجنڈ کا درجہ رکھتے ہیں ہمیں ان کا احترام کرنا چہیے اور انہیں ان کا حق دینا چاہیے۔

مزید : کلچر


loading...