’ ’میرے پاس تم ہو‘ ‘میں عائزہ کے بعد حرا مانی بھی کاسٹ

’ ’میرے پاس تم ہو‘ ‘میں عائزہ کے بعد حرا مانی بھی کاسٹ
’ ’میرے پاس تم ہو‘ ‘میں عائزہ کے بعد حرا مانی بھی کاسٹ

  


لاہور(فلم رپورٹر)ڈرامہ سیریل ’ ’میرے پاس تم ہو‘ ‘میں عائزہ خان کے بعد حرا مانی کو بھی شامل کرلیا گیا۔سن یارا، یقین کا سفر اور بندش جیسے ڈراموں سے شہرت پانے والی اداکارہ حرا مانی بہترین اداکاری کی وجہ سے ان دنوں ڈراموں کی زینت بنی ہوئی ہیں اور آج کل اْن کا مقبول ترین ڈرامہ ’دو بول‘ بھی شائقین کی جانب سے کافی پسند کیا جارہا ہے تاہم اْن کے مداحوں کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ اداکارہ حرا مانی اب عائزہ خان اور ہمایوں سعید کے ساتھ بھی اداکاری کے جوہر دکھانے آرہی ہیں۔حرا مانی اب معروف مصنف خلیل الرحمن قمر کے تحریر کردہ ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو‘ میں عائزہ خان اور ہمایوں خان کے مد مقابل نظر آئیں گی۔ اس ڈرامے کی خاص بات یہ ہے کہ ڈرامہ کی ہدایت کاری کے فرائض ہدایت کار ندیم بیگ ادا کررہے ہیں جسے سکس سگما کی پرو ڈکشن میں بنایا جارہا ہے۔

مزید : کلچر


loading...