ڈراموں اور فلموں کی شوٹنگ کا شیڈول رمضان تک تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ
لاہور(فلم رپورٹر)موسم میں مسلسل گرمی کی شدت بڑھنے کے باوجود فلم اور ڈرامہ میکرز نے ماہ رمضان المبارک تک شوٹنگز اور ریکارڈنگز کے شیڈول میں کسی قسم کی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے کراچی اور لاہور میں بنائی جانے والی فلمیں اور ڈراموں کی شوٹنگ اور ریکارڈنگ سابقہ شیڈول کے مطابق جاری رہیں گی۔اس وقت زیادہ تر ڈرامے اور فلمیں کراچی میں بنائے جا رہے جبکہ لاہور میں بھی کافی کام ہورہا ۔عید پر ملک بھر میں عام نمائش کیلئے پیش کی جانے والی اردو،پنجابی اور پشتو فلموں کی شوٹنگ تسلسل سے جاری ہے رواں سال عید الفطر کے موقع پر اردو،پنجابی اور پشتو کی درجن بھر کے قریب فلموں کی نمائش متوقع ہے۔اس کے علاوہ پی ٹی وی سمیت مختلف چینلز کے عید سپیشل ڈرامے اور ٹیلی فلموں کی تیاری بھی جاری ہے ۔ اس سال عید الفطر اورعید قربان پر ریلیز ہونے والی فلموں میں ’’رانگ نمبر ٹو‘‘،’’باجی‘‘،’’پرے ہٹ لو‘‘،’’چھلاوا‘‘،لیجنڈمولا جٹ ،’’پیشی گجراں دی‘‘،’’لوفر‘‘،’’شریکے دی اگ‘‘،’’آئی ہیٹ لو‘‘،’’غرور‘‘اور دیگر شامل ہیں۔