راحت فتح علی کوآکسفورڈکی ڈگری ملنا اعزاز ہے :جرار رضوی

راحت فتح علی کوآکسفورڈکی ڈگری ملنا اعزاز ہے :جرار رضوی
راحت فتح علی کوآکسفورڈکی ڈگری ملنا اعزاز ہے :جرار رضوی

  


لاہور(فلم رپورٹر)سٹار میکر ڈائریکٹر جرار رضوی نے ’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے بین الاقوامی شہرت کے حامل گائیک استاد راحت فتح علی خاں کو آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے اعزازی ڈگری ملنا بہت بڑا اعزاز ہے ۔اس بات پر پوری پاکستانی قوم کو فخر کرنا چاہیے ۔جرار رضوی نے کہا کہ استاد راحت فتح علی خاں نے پڑوسی ملک سمیت پوری دنیا میں اپنی صلاحیتوں کے جھنڈے گاڑے ہیں۔ان کے فن کی تعریف اپنے پرائے سب کرتے ہیں۔میں ان کو اس اعزاز کے حوالے سے دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ راحت فتح علی خاں کی کامیابیوں کا سلسلہ یوں ہی جاری رہے گا۔ایک سوال کے جواب میں جرار رضوی نے کہا کہ میں ان دنوں اپنی نئی فلم کی تیاریوں میں مصروف ہوں جس میں سینئر اداکاروں کے ساتھ ساتھ نیوٹیلنٹ کو بھی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کیا جائے گا۔میری نئی فلم ’’جوشیلے‘‘تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔

مزید : کلچر


loading...