سجل علی بھارت کے بعد چین میں بھی دھوم مچانے کیلئے تیار

سجل علی بھارت کے بعد چین میں بھی دھوم مچانے کیلئے تیار
سجل علی بھارت کے بعد چین میں بھی دھوم مچانے کیلئے تیار

  


لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ سجل علی بھارت کے بعد چین میں بھی دھوم مچانے کے لئے تیار ہیں۔دوبرس قبل ریلیزہونے والی پاکستانی اداکارہ سجل علی اورعدنان صدیقی کی پہلی بالی ووڈ فلم’’مام‘‘بھارتی باکس آفس پر کمال دکھانے کے بعد اب چین میں ریلیز کی جائے گی۔ فلم کی کہانی ماں اوربیٹی کے جذباتی اور خوبصورت رشتے کے گرد گھومتی ہے جس میں سجل علی نے بالی ووڈ کی آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی کا کردار نبھایا ہے۔بھارتی کمپنی زی اسٹوڈیوکی بین الاقوامی سربراہ ویبھا چوپڑا کا کہنا ہے کہ چین بھارتی فلموں کی ایک بڑی مارکیٹ ہے، بالی ووڈ فلمیں چین میں بہت زیادہ بزنس کرتی ہیں یہی وجہ ہے کہ فلم کو چین میں ریلیز کئے جانے کا فیصلہ کیاگیاہے۔انہوں نے مزید کہا یہ فلم ہماری طرف سے ان تمام ماؤں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے جو اپنے بچوں کو مشکلات سے نکالنے کے لئے کچھ بھی کرنے کے لئے تیار رہتی ہیں۔ فلم کو ابتدائی طور پر گزشتہ ماہ22 مارچ کو چین میں ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، تاہم کچھ وجوہات کی بنا پر فلم کو مقررہ تاریخ پر ریلیز نہیں کیا جاسکا لہٰذا اب

مزید : کلچر


loading...