مجھے کسی بھی حکومتی ایوارڈکی تمنا نہیں،ڈھول پلیئر عریشمہ مریم

مجھے کسی بھی حکومتی ایوارڈکی تمنا نہیں،ڈھول پلیئر عریشمہ مریم
مجھے کسی بھی حکومتی ایوارڈکی تمنا نہیں،ڈھول پلیئر عریشمہ مریم

  


لاہور(فلم رپورٹر ) ڈھول پلیئر عریشمہ مریم نے کہا ہے کہ مجھے کسی بھی حکومتی ایوارڈکی تمنا نہیں ہے۔ میرے لئے سب سے بڑا ایوارڈعوام کی مجھ سے بے لوث محبت ہے ۔ میرے پرستاروں کی محبت اپنی جگہ میں ان کی محبت کو سراہتی ہوں،جہاں تک صدارتی ایوارڈکے ملنے کا تعلق ہے مجھے کسی بھی ایوارڈکی تمنا نہیں ، میرے لئے عوام کی دعائیں اور محبت ہی سب سے بڑا ایوارڈہے،انہوں نے کہا کہ مجھے کسی سے گلہ نہیں کیوں کہ پاکستان میں میرٹ نام کی کوئی چیزنظرنہیں آتی جب میرٹ ہوگا تو مجھے خود بخودایوارڈمل جائے گا۔میں پاکستان کی سب سے پہلی لڑکی ہوں جس نے دنیا بھر میں اپنی پہچان بطور ڈھول پلیئر بنائی ہے اور یہی میرا سب سے بڑا اعزاز ہے۔

مزید : کلچر


loading...