’ ’طیفا ان ٹربل‘ ‘کا پچاس کروڑ کا بزنس مکمل کراچی میں شاندار جشن

’ ’طیفا ان ٹربل‘ ‘کا پچاس کروڑ کا بزنس مکمل کراچی میں شاندار جشن
’ ’طیفا ان ٹربل‘ ‘کا پچاس کروڑ کا بزنس مکمل کراچی میں شاندار جشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)علی ظفر اور مایا علی کی سپرہٹ فلم ’ ’طیفا ان ٹربل‘ ‘کے پچاس کروڑ کا بزنس مکمل ہونے پر کراچی کے علاقے ڈیفنس میں شاندار جشن منایا گیاجہاں فنکاروں، ہنرمندوں، موسیقاروں، فلم سازوں، ہدایت کاروں اور فیشن انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد کا میلہ لگ گیا۔ اس موقع پر فلم ’’ طیفا ان ٹربل‘‘ کی کامیابی کی خوشی میں ہر چہرہ دمک رہا تھااور شوبزنس کے ستارے جگمگا رہے تھے۔ایک طرف ’’جوانی پھر نہیں آنی 2‘‘کے ہیرو ہمایوں سعید، علی ظفر کو مبارک باد دے رہے تھے، تو دوسری طرف’ ’لوڈویڈنگ ‘ ‘کے ہدایت کار نبیل قریشی اور پروڈیوسر فضا علی مرزا فلم کی تمام کاسٹ کو مبارک باد دے رہیں تھیں فلم ’’ رانگ نمبر 2‘ ‘کے ہدایت کار یاسر نواز، ندا یاسر، وجاہت رؤف، نام ور گلوکار عمّو، ٹیلی ویڑن انڈسٹری کے سینئر اداکار محمود اسلم، بہروز سبزواری، شہزاد شیخ، گلوکارہ کومل رضوی، معروف کوریو گرافر حسن رضوی، نادیہ حسین، نبیلہ اور طیفا ان ٹربل کے ہدایت کار احسن رحیم اور فلم کی پروڈیوسر عائشہ علی ظفر تمام مہمانوں سے مبارک باد وصول کرتے رہے۔علی ظفر نے اس موقع پر اپنے مداحوں کو خوش خبری سناتے ہوئے کہا کہ جس طرح آپ نے طیفا ان ٹربل کو کام یاب بنایا، اب میں نے فیصلہ کیا ہے کہ اس کا شان دار سیکوئل بنایا جائے، جس کا نام طیفا ان ٹربل پارٹ ٹو ہوگا۔ یہ فلم آئندہ برس ریلیز ہوگی۔ میں اپنی ٹیم کے ایک، ایک ہنرمند اور فنکار کی دل سے قدر کرتا ہوں اور خاص طور پر اپنی بیگم عائشہ، جو اس فلم کی پروڈیوسر بھی تھیں، کا شکرگزار ہوں۔
علی ظفر نے مزید کہا کہ مجھے چھنّو کے زمانے میں احسن رحیم نے بہت پروموٹ کیا، آج میں ان کی وجہ سے سپرسٹار بنا ہوں۔ کراچی کے تمام فن کار دوستوں کا شکریہ جو آج کی تقریب میں شریک ہوئے اور میری خوشیوں کو دوبالا کیا۔

مزید :

کلچر -