ڈیرہ‘ دوستی کے تنازعہ پر نوجوان جاں بحق

ڈیرہ‘ دوستی کے تنازعہ پر نوجوان جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان ( بیورو رپورٹ)پنیالہ کے گاؤں بہادری میں دوستی کے تنازعے پرملزم نے فائرنگ کرکے حزب اللہ نامی نوجوان کوقتل کردیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ نواب شہید کی حدودمیں پنیالہ کے گاؤں بہادری میں دوستی کے تنازعے پرملک ثاقب ولدملک احسان اللہ سکنہ بہادری نے فائرنگ کرکے بہادری کے رہائشی16سالہ نوجوان حزب اللہ ولد حبیب اللہ قوم مداخیل کوقتل کردیا۔

ملزم فائرنگ کے بعد موقع سے فرارہوگیا۔ پولیس نے نعش کوقبضے میں لے کرواقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید : علاقائی


loading...