ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیکیورٹی اقدامات کا ازسر نو جائزہ لینے کیلئے ایس پی آپریشنز طاہر خان کے ہمراہ شہر بھر کے مختلف حساس مقامات کا تفصیلی دورہ

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیکیورٹی اقدامات کا ازسر نو جائزہ لینے کیلئے ایس پی ...

پشاور (سٹاف رپورٹر)کوہاٹ میں جامع ایکشن پلان کے تحت حساس مقامات کی سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن(ر)واحد محمود نے سیکیورٹی اقدامات کا ازسر نو جائزہ لینے کیلئے ایس پی آپریشنز طاہر خان کے ہمراہ شہر بھر کے مختلف حساس مقامات کا تفصیلی دورہ کیا جہاں انہوں نے موجودہ سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے عوام کے تعاون سے انٹیلی جنس نظام کو مزید مؤثر بنانے کے احکامات جاری کئے۔ پر حفاظتی اقدامات بڑھا دئیے گئے ہیں۔

اور چیکنگ کی کاروائی انتہائی سخت کردی گئی ہے۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس کوہاٹ ریجن طیب حفیظ چیمہ کے کصوصی احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہاٹ کیپٹن(ر)واحد محمود نے شہر بھر میں حساس مقامات کی سیکیورٹی کومزید مؤثر اور فول پروف بنانے جامع ایکشن پلان مرتب کرلیا ہے جسکے تحت کسی بھی غیر یقینی صورتحال اور ناخوشگوار واقعات کی پیشگی سد باب کیلئے سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے ۔ضلع بھر میں واقعتمام حساس مقامات خصوصاً امام بارگاہوں اور اقلیتوں کی عبادت گاہوں کے گرد سیکیورٹی حصار کو مزید مؤثر و متحرک کردیا گیا ہے۔حساس مقامات کی طرف جانیوالے تمام راستوں کی سخت ناکہ بندی کرکے چیکنگ کا عمل بڑھا دیا گیا ہے ۔شہر میں موبائل ،رائیڈر اور پیادہ گشت میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے اور ضلع بھر کے داخلی وخارجی راستوں پرقائم چیک پوسٹوں پر آنے جانے والی گاڑیوں اور افراد کو سخت تلاشی کے بعد شہر میں داخلے کی اجازت دی جارہی ہے۔ حساس مقامات کے قریبی علاقوں میں مقامی پولیس اور ایلیٹ فورس کی کوئیک رسپانس دستوں کی چوبیس گھنٹے گشت اور سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کی کاروائیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے اور سول حساس اداروں کو بھی نگرانی کا عمل مزید تیز کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔۔اقلیتوں کی عبادت گاہوں کے احاطے میں واک تھرو گیٹ اور سی سی ٹی کیمرے نصب کرکے چیکنگ کا عمل مزید مؤثر بنانے کی خاطرخواتین پولیس اور بم ڈسپوزل سکواڈ کے اہلکاروں کی خدمات بھی حاصل کرلی گئی ہیں۔اسی طرح تمام حساس مقامات کے قریبی علاقے کو نو پارکنگ زون قرار دیکر ان مقامات کے داخلی راستوں پر خصوصی سیکیورٹی آپسٹیکل لگادئیے گئے ہیں۔حساس مقامات کی سیکیورٹی کا از سر نو جائزہ لینے کیلئے ڈی پی او کیپٹن(ر)واحد محمود نے ایس پی آپریشنز طاہر خان کے ہمراہ اندرون شہر واقع مختلف امام بارگاہوں، اقلیتوں کی عبادت گاہوں اور سول کورٹس کے جوڈیشل کمپلیکس کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے ان حساس مقامات کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کو حفاظتی انتظامات کے سلسلے میں پیشہ ورانہ ورانہ فرائض منصبی کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کئے۔ضلعی پولیس سربراہ نے حساس مقامات کے داخلی دروازوں کی سیکیورٹی فرائض پر مامورپولیس جوانوں کی طرف سے لوگوں کی تلاشی اور سامان کی چیکنگ کا عملی مظاہرہ بھی دیکھا اور انہیں چیکنگ کے طریقہ کار کے حوالے سے ضروری احتیاطی تدابیر اپنانے پر جامع بریفنگ دی ۔دورے کے موقع پر ڈی پی او کیپٹن(ر)واحد محمود نے ایس پی آپریشنز، تمام سرکل ایس ڈی پی اوز اور تھانوں کے ایس ایچ اوز کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے تمام تر حفاظتی انتظامات کی بذات خود نگرانی یقینی بنانے کا حکم دیدیا ہے۔انہیں حساس مقامات کے اطراف کے علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز اور مؤثرگشت کا عمل بڑھانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔متعلقہ پولیس افسران کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے علاقہ اختیار کی حدود میں لوگوں کیساتھ قریبی روابط استوار کرکے متحرک انٹیلی جنس نظام کے تحت مشکوک سرگرمیوں میں ملوث عناصر کی کڑی نگرانی یقینی بنائیں۔دورے کے موقع پر ڈی پی او نے حساس مقامات پرمستعدی سے سیکیورٹی کے فرائض انجام دینے والے بہترین ٹرن آؤٹ کے حامل پولیس جوانوں کو نقد انعامات اور تعریفی اسناد دینے کابھی اعلان کیا۔

مزید : علاقائی


loading...