شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل میں ایک روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد

شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل میں ایک روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا ...

دیر بالا(نمائندہ پاکستان)شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل میں ایک روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد،مختلف جامعات کے محققین کی شرکت۔تفصیلات کیمطابق شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل میں شعبہ ریاضی کا ایک روزہ بین الاقوامی کانفرنس منعقد ہوا تھا جسمیں ملک کے مختلف جامعات کے محققین ،اور فروفیسرز سمیت جامعہ شرینگل کے فیکلٹی اور طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ کانفرنس میں پرنس سلطان یونیورسٹی ریاض سعودی عربیاکے پروفیسرڈاکٹر تابت عبد الجواد، چنکایا یونیورسٹی انقرہ ترکی کے پروفیسر ڈاکٹر فہد جراد ،جامعہ شرینگل کے شعبہ ریاضی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر حسیب خان اورپشاور یونیورسٹی کے ڈاکٹر عزیز خان شریک تھے۔ جامعہ شرینگل کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رحمت علی خان نے کانفرنس کے شرکاء کو اپنا تحقیقی پریزنٹیشن پیش کیا ،قومی اور بین الاقوامی جامعات سے آئے ہوئے مہمانوں کو ویلکم کیا اور آنے پر شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہاکہ اس طرح کے کانفرنسز کے انعقاد سے نہ صرف طلباء اور نئے محققین کو جدید تحقیق کے شعبے میں فایدہ پہنچتا ہے بلکہ جامعات کے درمیان باہمی روابط مستحکم ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد تین روزہ انٹر نشنل کانفرنس کا انعقاد کرینگے اور بین الاقوامی جامعات کے سکالرز اور پروفیسرز کو مدعو کرینگے۔ پروفیسر ڈاکٹر رحمت علی خان ،پروفیسر ڈاکٹر تابت عبد الجواد ،ڈاکٹر عزیز خان اور پروفیسر ڈاکٹر فہد جراد نے Innovations In Fractional Calculus and Applications سمیتFractionalI ntegralاورDifferential Operatorsکیلئے جدیدڈیفینیشنز اور نتایج پر تفصیلی لیکچرز دئے ۔انہوں نے شرکاء کے مختلف سوالات کے جوابات بھی دئے اور جدید تحقیق کے شعبے میں بہتر کام کرنے کیلئے کار آمد گُر بھی سکھا دئے۔

وائس چانسلر نے کانفرنس کے چیف ارگنایزر شعبہ ریاضی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر حسیب خان،ڈپٹی ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل ابرار خان اور تمام منتظمین کا کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر شکریہ ادا کیا مہمانوں کو یادگاری شیلڈز پیش کئے اور منتظمین میں سرٹیفیکیٹس تقسیم کی۔

مزید : علاقائی


loading...