رچرڈ پائی بس کو ونڈیز ٹیم کے ہیڈکوچ کے عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان

رچرڈ پائی بس کو ونڈیز ٹیم کے ہیڈکوچ کے عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان

کنگسٹن(اے پی پی)ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ رچرڈ پائبس کو عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان پیدا ہو گیا ہے، ان کی زیر کوچنگ ویسٹ انڈین ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں تاریخی کامیابی حاصل کی تھی، ابتدائی طور پر پائبس کا ویسٹ انڈین بورڈ کے ساتھ معاہدہ جولائی میں بھارت کے خلاف شیڈول ہوم سیریز تک کا ہے۔ کرکٹ ویسٹ انڈیز کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بورڈ کے صدر رکی سکیرٹ کی زیر صدارت بورڈ کا اجلاس آئندہ ہفتے ہو گا جس میں کوچنگ سٹرکچر کا جائزہ لیا جائیگا اسلئے انکو عہدے سے فارغ کرنے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔

تاہم اجلاس کے بعد ہی ان کی پوزیشن واضح ہو گی۔ واضح رہے کہ پائبس نے رواں سال جنوری میں ویسٹ انڈین ٹیم کی کوچنگ سنبھالی تھی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...