’امن کی خواہش سادگی کے ساتھ‘‘ سوئی ناردرن سپورٹس گالا کا لاہورریجن کی فتح پر اختتام

’امن کی خواہش سادگی کے ساتھ‘‘ سوئی ناردرن سپورٹس گالا کا لاہورریجن کی فتح ...

سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کا 4 روزہ رنگا رنگ سپورٹس گالاواپڈاسپورٹس کمپلیکس میں لاہورریجن کی ٹیم کی فتح کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ منیجنگ ڈائریکٹر سوئی ناردرن ضیاء محمود نے خصوصی شرکت کی ۔اس موقع پر ایم ڈی سوئی ناردرن ضیاء محمود نے والہانہ استقبال پر تمام حاصرین کا شکریہ ادا کیا اورکہا کہ ہمیں اپنی پیشہ ورانہ خدمات کے ساتھ ساتھ اس طرح کی صحت بخش تقریبات کا اہتمام بھی کرتے رہنا چاہیے کیونکہ اداروں اور قوموں کی ترقی صحت مند معاشرے کی ہی مرہون منت ہوتی ہے۔ انہوں نے سپورٹس گالا کے کامیاب انعقاد پر سوئی ناردرن سپورٹس سیل اور آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان کو مبارکباد پیش کی۔انہوں نے وہاں موجود سپورٹس سیل کے عہدیداران، آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران، ٹیم منیجرز،اور کھلاڑیوں سے فرداً فرداً ملاقات بھی کی اور ان کی کارکردگی کو سراہا ۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی صدر سپورٹس سیل سوئی ناردرن وسیم احمد نے اس موقع پر خطاب میں کہا کہ اس مرتبہ سپورٹس گالا کا سلوگن ’امن کی خواہش سادگی کے ساتھ‘‘ہے اورہم نے سپورٹس گالا کوسادگی اور وقار کے ساتھ مناکر امن کا پیغام دیا ہے۔ بعد ازاں صدر سپورٹس سیل وسیم احمد، صدر سی بی اے شہزادہ اقبال رضا، چیف ڈسٹری بیوشن لاہور ریجن عمران صفدر ورک ، انچارج ویمن ٹیم انیلہ لیاقت نے مختلف کیٹیگریز کے مقابلوں میں جیتنے والے مرد اور خواتین کھلاڑیوں میں شیلڈز اور انعامات تقسیم کیے اورعہدیداران اور کھلاڑیوں کو کھیلوں میں شرکت اور کامیاب انعقاد پر مبارک باد پیش کی۔پوائنٹس ٹیبل پر 56پوائنٹس کے مجموعی سکور کے ساتھ لاہور ریجن پہلے، 39پوائنٹس کے ساتھ ہیڈ آفس ٹیم دوسرے جبکہ 30پوائنٹس کے ساتھ ملتان(ٹرانسمشن) کی ٹیم تیسرے نمبر پر رہی۔ اس موقع پر سید جواد نسیم ایس جی ایم سوئی ناردرن گیس سمیت سینئر افسران اور سی بی اے کے عہدیداران بھی موجود تھے۔ خواتین کے ٹیبل ٹینس اور بیڈ منٹن کے ولولہ انگیز مقابلوں میں خواتین کھلاڑیوں نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ خواتین ٹیبل ٹینس کے مقابلوں میں عائشہ علی نے پہلی، حنا ناصرنے دوسری اورزارا علی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔جبکہ بیڈ منٹن کے مقابلوں میں مریم اقبال نے پہلی،ردا زہرہ نے دوسری اور حنا ستار نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔خواتین مقابلوں میں کمپنی سیکرٹری وجیہہ انور نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں سے متعلق سرگرمیوں کا انعقاد اور ان میں خصوصاً خواتین کی شمولیت صحت مند معاشرے کے لئے انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں خواتین نے کھیلوں سمیت ہر شعبہ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے ،سوئی ناردرن بھی اپنے توانا پاکستان کے عزم کے تحت خواتین کوکھیلوں سمیت تمام شعبوں میں اپنی صلاحیتو ں کے جوہر دکھانے کے یکساں موقع فراہم کرتا ہے۔سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ یونین کے نمائندہ خالد محمود نے کہا ہے کہ محکمہ کی جانب سے کھیلوں کے مقابلوں کاانعقاد بہت خوش آئند ہے۔ جس طرح سے مختلف کھیلوں کا اہتمام کیا وہ قابل تعریف ہے روز نامہ پاکستان سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ کھیل انسان کو مثبت سر گرمیوں کی طر ف لے کر آتی ہیں اور اس سے انسان کی صحت پر بھی بہت مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں جن کھلاڑیوں نے عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا اور انعامات حاصل کئے میں ان کو بھی مبارکباد دیتا ہوں خالد محمود نے کہا کہ پاکستان میں کھیلوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور ایسے ایونٹس ہی اس ٹیلنٹ کومنظر عام پر لانے کا اہم سبب بنتے ہیں غیر نصابی سرگرمیوں کے انعقاد سے ہی ملازمین اپنی ذمہ داریوں کو مزید بہتر طربقہ سے سر انجام د ے سکتا ہے ان کھیلوں کا انعقاد تو ہر ماہ ہونا چاہیے کیونکہ اس کے بہت فوائد ہیں انہوں نے مزید کہا کہ سوئی نادرن گیس کے سپورٹس ایونٹ میں جس طرح سے مختلف کھیلوں میں کھلاڑیوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا وہ قابل تعریف ہے اور امید ہے کہ یہ سلسلہ اسی طرح سے کامیابی کے ساتھ مستقبل میں بھی جاری رہے گا اور جن کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل پیش کیا وہ اسی طرح سے مستقبل میں بھرپور محنت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابیاں سمیٹے گے جبکہ میں ایونٹ کے منتظمین کو بھی بہترین ایونٹ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ اسی طرح سے یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔

مزید : ایڈیشن 1


loading...