اتباع رسول ﷺجماعت اسلامی کی دعوت ہے،اسحاق خان

اتباع رسول ﷺجماعت اسلامی کی دعوت ہے،اسحاق خان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بندگی رب اور اتباع رسول ﷺ ہماری دعوت ہے۔اس دعوت سے متفق ہر خاص و عام کے لئے جماعت اسلامی کے دروازے کھلے ہیں۔اس وقت ملک ایک نازک دور سے گزر رہا ہے۔پاکستان اور اسلام کے دشمن ملک کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔نفرت اور تعصب کے اس دور میں جماعت اسلامی ہی امید کی کرن ہے۔جماعت اسلامی کی صادق و امین قیادت ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتی ہے۔ملک میں اسلامی نظام کے قیام کے لئے عوام ہمارا ساتھ دیں۔ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی ضلع غربی اسحاق خان نے رابطہ عوام مہم کے دوران منگھوپیر میں معززین علاقہ سے ایک نشست میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی ضلع غربی ماسٹر امین اللہ، نائب قیم گل رحیم امیر زون عبد المجید خاصخیلی بھی وجود تھے۔بعد ازاں وفد نے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور عوام کو جماعت اسلامی کی دعوت پہنچائی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...