کراچی ، بیشتر ڈرائیورز کے بغیر لائسنس گاڑیاں چلانے کا انکشاف

کراچی ، بیشتر ڈرائیورز کے بغیر لائسنس گاڑیاں چلانے کا انکشاف

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہرقائد میں بیشتر ڈرائیورز کے بغیر لائسنس گاڑیاں چلانے کا انکشاف ہواہے۔ شہر قائد میں گاڑیوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے لیکن ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کا رحجان نہیں بڑھ سکا۔ بغیر لائسنس کے گاڑیاں چلانے والے قوانین سے نابلد ڈرائیورز اکثر حادثات کا بھی باعث بنتے ہیں۔ رکشہ ، ٹیکسی کے ڈرائیوز کی بڑی تعداد لائسنس بنوانے کی زحمت ہی نہیں کرتی۔ٹریفک پولیس حکام کے مطابق کراچی میں اوسطاً روزانہ ایک ہزار افراد لائسنس کے لئے رجوع کرتے ہیں۔ لائسنس بنوانے والوں کی تعداد میں ان دنوں زیادہ اضافہ ہوتا ہے جب ٹریفک پولیس کی جانب سے زیادہ سختی کی جاتی ہے۔ ڈی آئی جی عمران یعقوب مہناس نے بتایاکہ لائسنس ہر ڈرائیور کا قانونی اور بنیادی حق ہے، گاڑی چلانے والے ہر شخص کے پاس لائسنس لازمی ہونا چاہئے۔دوسری جانب شہریوں کاکہناتھا کہ لائسنس کے بغیر گاڑی چلانا لوگوں کی زندگی کے ساتھ کھیلنے کے مترادف ہے۔ ٹریفک سارجنٹ بھی سب سے ڈرائیور سے لائسنس ہی مانگتا ہے اور نہ ہونے پر چالان کر دیتا ہے۔شہر یوں نے کہاکہ ٹریفک پولیس کو ڈرائیونگ لائسنس نہ رکھنے والے افراد کے ساتھ مزید سختی کرنی چاہئے۔ بغیر لائسنس کے گاڑی چلانے افراد کو بھاری جرمانے کے ساتھ سخت سزائیں بھی دی جانی چاہیں۔

Back to Conversion Tool

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...