وزیرستان میں رحیمیار خان کا جوان شہید ‘ آج نماز جنازہ

وزیرستان میں رحیمیار خان کا جوان شہید ‘ آج نماز جنازہ

رحیم یارخان (بیور ورپورٹ )رحیم یار خان کے نواحی علاقہ کارہائشی پاک فوج کا جوان عنایت اللہ لاٹکی وزیر ستان میں دشمنوں سے لڑتے ہوئے شہید ہو گیا‘ شہیدجوان کا جسدخاکی آبائی علاقہ پہنچادیاگیا‘ (بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

والدین کی عمرہ کی ادائیگی کے سلسلہ میں سعودی عرب سے فوری واپسی کے بعد آج فوجی اعزازکے ساتھ سپردخاک کیاجائے گا۔تفصیل کے مطابق رحیم یارخان کے نواحی علاقہ سہجہ کارہائشی پاک فوج کاجوان عنایت اللہ لاٹکی جوکہ وزیرستان میں دشمنوں سے لڑائی کے دوران شہیدہوگیاتھاکاجسدخاکی آبائی علاقہ سہجہ میں پہنچادیاگیاہے لیکن والدہ اوربھائی کی عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجودگی کے باعث تدفین تاخیرکاشکارہوئی ‘ والدہ اوربھائی کی سعودی عرب سے فوری واپسی کے بعد شہیدعنایت اللہ کوآج صبح 8بجے سہجہ میں نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد فوجی اعزازکے ساتھ سپردخاک کیاجائے گا‘ واضح رہے شہیدعنایت اللہ کی دوماہ قبل شادی ہوئی تھی‘ علاقہ مکینوں اورشہیدکے ورثاء نے میڈیاکوبتایاکہ ہمیں فخرہے کہ عنایت اللہ ملک کی سرحدوں کی حفاظت کے دوران شہادت کے رتبہ پرفائض ہوا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...