ملتان ،دوگندم خریداری مراکز تکنیکی طور پر ناکارہ قرار ،نیلام کرنیکی سفارش

ملتان ،دوگندم خریداری مراکز تکنیکی طور پر ناکارہ قرار ،نیلام کرنیکی سفارش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ‘لیہ( سپیشل رپورٹر‘نمائندہ پاکستان ) محکمہ خوراک کے دو گندم خریداری مراکز تکنیکی طور پر ناموزوں قرار دیئے گئے ہیں ملتان شہر کے انتہائی گنجان آباد علاقوں میں غلہ گوداموں کو نامناسب اور غیر موزوں قرار دیتے ہوئے ان کونیلام کرنے کی سفارش کی گئی ہے گزشتہ 4سال سے ارباب اختیار کو محکمانہ طور پر آگاہ کیا گیا ہے کہ 44سال پرانے گودام گنجان آباد علاقوں میں آگئے ہیں اور کافی نیچے ہوگئے ہیں جن میں کالونیوں کاگندا سیورئج کاپانی جمع ہو(بقیہ نمبر48صفحہ12پر )

جاتا ہے ان کونئی جگہوں پر شفٹ کیا جائے مگر ابھی تک ان کی رپورٹوں پر کوئی شنوائی نہیں ہوئی ہے اس طرح پی آر ون اور ٹو میں گندم سٹاک نہیں کی جاتی ہے رواں سال ساری گندم اوپن سٹاک میں رکھی جارہی ہے ۔جبکہ پاسکو ملتان زون میں گندم کی خریداری کے انتظامات تاحال مکمل نہیں کئے گئے ہیں پاسکو زون کے بیشتر گوداموں میں گندم2017ء اور2018ء کے سٹاک پڑے ہوئے ہیں نئی فصل کی خریداری کیلئے نئی جگہوں کاانتخاب نہیں کیا گیا ہے اور نہ خریداری اہداف سنٹروں کے مطابق جاری کئے گئے ہیں گزشتہ سال سے کم خریداری ہدف مقرر کیا گیا ہے رواں سال پاسکو ملتان زون گندم کی خریداری تاخیر سے کرنے کاامکان پیدا ہوگیا ہے پاسکو کے خریداری عمل مئی کے پہلے ہفتہ میں شروع ہونے کاامکان ہے۔ محکمہ خوراک کی جانب سے گندم خریداری سیزن 2019-20ء کیلئے باردانہ اجراء کیلئے درخواستوں کی وصولی کا شیڈول ایک مرتبہ پھر تبدیل کردیا گیا ہے اس ضمن میں محکمہ خوراک پنجاب کی جانب سے جاری ہونے والے نئے مراسلے کے مطابق گندم کے کسانوں سے باردانہ کے اجراء کیلئے درخواستوں کی وصولی کل 8اپریل سے شروع کی جائے گی جو17اپریل تک جاری رہے گی اور اس کے بعد سیکروٹنی کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔یہا ں یہ امر قابل ذکر ہے کہ مراسلہ میں باردانہ کے اجراء اور گندم خریداری شروع کرنے کیلئے حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا تاہم گزشتہ سال کے مطابق کاشتکاروں سے 1300روپے کے فی من کے حساب سے گندم خرید کی جائے گی جبکہ ڈلیوری چارجز 9روپے فی 100کلو گرام فراہم کئے جائیں گے ۔علاوہ ازیں گندم خریداری کے عمل کو موثر اور شفاف بنانے کے لیے تمام خریداری مراکز پر کاشتکار اور نمبر دار پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے اور محکمہ زراعت ،لائیوسٹاک اور صحت کے آفیسر بطور سنٹر کوآرڈی نیٹر تعینات کیے جائیں ۔یہ بات ڈپٹی کمشنربابربشیر نے محکمہ خوراک کے خریداری مرکز چوبارہ کے معائنہ کے موقع پر کہی۔انچارج سنٹر محمود حسین کھوسہ نے ڈپٹی کمشنرکو کور گودام میں سٹور کیپسٹی اور اوپن پلنتھ تیاری ،کاشتکاروں کے بیٹھنے کے لیے انتظامات ایسے امور کے بارے میں آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنرنے فرشی کنڈا،پلنتھ اورسٹور کا معائنہ کیااور ہدایت کی کہ گندم خریداری مہم پر اثرانداز ہونے والے مڈل مینوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں تاکہ صرف کاشتکارہی حکومتی سہولیات سے مستفید ہوسکیں۔