حب چوکی سے لسبیلہ کے رہائشی شخص کی لاش برآمد

حب چوکی سے لسبیلہ کے رہائشی شخص کی لاش برآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے حب چوکی سے لسبیلہ کے رہائشی شخص کی لاش برآمد۔ تفصیلات کے مطابق حب چوکی کے علاقے گڈانی موڑ اسٹاپ کے قریب سے 45 سالہ غلام رسول بلوچ ولد امام بخش بلوچ کی لاش ملی، متوفی کی لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے حب سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی ضلع لسبیلہ موضع ہشنگی ڈاکخانہ لاکھڑا کا رہائشی تھا، تاہم متوفی کی وجہ ہلاکت معلوم نہ ہوسکی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد متوفی کی ہلاکت کی وجہ معلوم ہو سکے گی۔ بعدازاں پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد متوفی کی لاش کو ورثا کے حوالے کر دیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...