چائنیز قونصلیٹ حملے کے مقدمے کی جیل منتقلی کا نوٹیفیکیشن جاری
کراچی(اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت چائنیز قونصلیٹ حملہ سہولت کاری سے متعلق کیس ،محکمہ داخلہ سندھ نے چائنیز قونصلیٹ حملے کے مقدمے کی جیل منتقلی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کو نوٹیفیکشن موصول ہوگیا نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہے کہ مقدمے کی حساس نوعیت کا ہے اس لیئے منتقل کیا جارہا ہے، خطرناک دہشتگردوں احمد حسنین، علی احمد عرف ہاشمی اور محمد اسلم شامل ہیں،جیل سے کلفٹن عدالت پہنچانا خطرناک ہے،انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے منتظم جج کو مقدمات کی منتقلی سے متعلق خط لکھ دیا
B