سیاسی انتقام ختم ‘ حکومت غلطیوں سے سیکھ کربہتری کیطرف آئے ‘ مصطفی محمود
رحیمیارخان(بیورورپورٹ)چےئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے نجکاری وایم این اے پاکستان پیپلزپارٹی مخدوم سیدمصطفے محمودنے کہاہے کہ حکومت نے عوام کومایوسی کے سواکچھ نہیں دیا‘ وزیراعظم عمران خان نے عوام کوجن امیدوں سے وابستہ کیاتھاان پرپورانہیں اترسکے‘ پی ٹی آئی کاموجودہ دور(ن) لیگ اورپیپلزپارٹی کے ادوارسے بھی براثابت ہوا‘ حکومت اپنی غلطیوں سے سیکھ کربہتری کی طرف آئے(بقیہ نمبر52صفحہ12پر )
توملک کے مسائل حل ہوسکتے ہیں۔ڈسٹرکٹ پریس کلب کے پروگرام ’’ میٹ دی پریس‘‘ سے اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نیب اپنی ساکھ کھوبیٹھی ہے آج عوام کونیب سے اختلافات ہیں بغیرتحقیق کے الزامات نیب کی شفافیت پرسوالیہ نشان ہے‘ ملک میں بجلی‘ گیس اورپٹرولیم مصنوعات سمیت اشیائے ضروریہ کی بڑھتی ہوئی مہنگائی سے عوام حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہیں اورحکومت نے اگراپنی پالیسیاں درست کرکے عوام کوریلیف نہ دیاتوعوام کی عدالت میں پریشانی کاسامناکرناپڑے گا‘ انہوں نے کہاکہ ادارے نجکاری سے ٹھیک نہیں ہوں گے بلکہ اس کے لیے حکومت کومثبت پالیسیاں مرتب کرناہوں گی‘ ملک کے ادارے کروڑوں کاخسارہ دے رہے ہیں جس کے لیے جامع پالیسی بناناہوگی‘ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کے مفادکی سیاست کی اورانشاء اللہ عوام کے حقوق کی خاطربھرپورجدوجہدکرتے رہیں گے‘ بلاول بھٹوزرداری عوام کے لیے درددل رکھتے ہیں اوران کی قیادت میں پارٹی کومضبوط اورفعال بنانے کے لیے اقدامات اٹھارہے ہیں‘ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے پورے پنجاب میں واحدضلع رحیم یارخان میں بلدیاتی الیکشن میں کلین سویپ کیاجسے ہارس ٹریڈنگ اورخریدوفروخت سے مینڈیٹ چرایاگیالیکن اب بلدیاتی الیکشن میں پیپلزپارٹی ضلع کی سب سے بڑی جماعت ثابت ہوگی اورکامیابیاں سمیٹے گی‘ اس موقع پرسٹی صدرجام نذیرلاڑ‘ ٹکٹ ہولڈر حلقہ پی پی261مخدوم حسن رضا‘ مختیارجام‘ چےئرمین یونین کونسلزجام شمس کلر‘ شہزادعادل باجوہ‘ ملک ساجد‘ مسعودصادق‘ واجدچانڈیہ ‘ چوہدری وقارسندھو‘ راناتہذیب‘ مخدوم فیض رسول‘ رئیس عظیم بخش مصطفائی ودیگرپارٹی رہنماء وکارکنان بھی موجودتھے۔
مصطفی محمود