مائیکل جیکسن کے بیٹے بی ہوورڈ 13اپریل کو پورٹ گرینڈ میں فن کا مظاہرہ کرینگے

مائیکل جیکسن کے بیٹے بی ہوورڈ 13اپریل کو پورٹ گرینڈ میں فن کا مظاہرہ کرینگے

کراچی (اکنامک رپورٹر)پاک میوزک کے بادشاہ مائیکل جیکسن کے حقیقی بیٹے بی ہوورڈ 13اپریل کو پورٹ گرینڈ میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے ۔بطور ٹاپ چارٹ پلاٹینیم پروڈیوسر انہوں نے مختلف مشہور گانے پروڈیوس کیے ہیں ،جس نے موسیقی کی دنیا میں تہلکہ مچادیا ہے ۔اسی وجہ سے وہ 2003سے اب تک ہالی ووڈ کی شہ سرخیوں میں ہیں اور انہوں نے پذیرائی کی بلندیوں کو اس وقت چھوا جب ان کا سولو گانا "KENAKO"فیفا 2010کی البم کا حصہ بنا ۔ان کی سریلی آواز بالکل مائیکل جیکسن جیسی ہے ۔بی ہوورڈ مائیکل جیکسن کی شباہت کی وجہ سے مسلسل میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں ۔ایک آرٹسٹ نے خود ان کے ڈی این اے ٹیسٹ کروائے جس سے اس بات کی مکمل تصدیق ہوگئی کہ وہ واقعی مائیکل جیکسن کے بیٹے ہیں ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...