ایم ایس نشتر اور دیگر ملزموں کیخلاف کرپشن کیس کی سماعت 27 اپریل تک ملتوی کرنیکا حکم

ایم ایس نشتر اور دیگر ملزموں کیخلاف کرپشن کیس کی سماعت 27 اپریل تک ملتوی ...

ملتان(خبر نگار خصوصی)جج کی رخصت کے باعث نشتر ہسپتال میں سرکاری ادویات کی خریداری میں کرپشن کے مقدمہ میں ملوث ایم ایس نشتر ہسپتال سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں(بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

27 اپریل تک سماعت ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں ملزم ایم ایس نشتر ڈاکٹر عاشق ملک ، ڈاکٹر محمد صدیق ، عمران حیدر ، غلام یسیٰن ، وسیم اللہ ،محمد عارف ، عظمت روبینہ ، آمنہ عارف اور محمد یوسف خان نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کی تھی کہ ان کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن ملتان میں نشتر ہسپتال کے لئے سرکاری ادویات کی خریداری میں لاکھوں روپے خرد برد کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا جس پر پولیس انہیں گرفتار کرنے کے درپے ہے جبکہ وہ بے قصور ہیں اس لئے انہیں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیاہے۔ظف

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...