نشتر ‘ غیرملکی ‘ پرائیویٹ میڈیکل کالجز کے گریجوایٹس سے ہاؤس جاب کیلئے درخواستیں وصول کرنیکی اجازت
ملتان( وقائع نگار) نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر سے پی ایم اے وفد کی ملاقات کے بعد تمام فارن و پرائیویٹ میڈیکل کالجز کے گریجوایٹس سے ہاوس جاب کے لئے درخواستیں(بقیہ نمبر42صفحہ12پر )
وصول کرنے کی اجازت دیدی گئی ہے۔پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان کے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج کی سربراہی میں جنرل سیکرٹری ڈاکٹر رانا خاور،ڈاکٹر ذوالقرنین حیدر،ڈاکٹر وقار نیازی نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا سے ملاقات کی۔اور غیر ملکی و پرائیویٹ میڈیکل کالجز سے ایم بی بی ایس کرنے والے ڈاکٹروں کی ہاوس جاب کے مسائل سے آگاہ کیا۔جس پر وائس چانسلر نے سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب اور وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور سے بھی ٹیلی فون پر بات کی۔ پی ایم اے کے مطالبہ پر فارن و پرائیویٹ میڈیکل گریجوایٹس سے ہاوس جاب کے لئے درخواستیں لینے کی اجازت دیدی گئی ہے۔ یہ ڈاکٹرز ہاوس جاب کے لئے کل 8 اپریل(پیر) کو دوپہر دو بجے تک درخواستیں جمع کروا سکیں گے۔پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان کے وفد نے وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی سے مطالبہ کیا کہ پرائیویٹ و دیگر میڈیکل کالجز کے گریجویٹ ڈاکٹروں کو نشتر ہسپتال میں اسی تعلیمی سال سے ھاوس جاب کے لئے اپلائی کرنے کی اجازت دی جائے۔ چند دن قبل پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ھراج نے صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر یاسمین راشد سے اس اھم مسئلے پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا تھا اور اس سلسلے میں محمکہ صحت کے اعلی حکام سے وہ پہلے ہی رابطہ قائم رکھے ھوئے ھیں اور جلد پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں پالیسی واضح ہو جائے گی ۔