موسم گرماکا نظام الاوقات ‘ ٹرین سیفٹی کاپی ریلوے ڈویژنوں کو فراہم
ملتان ( سٹاف رپورٹر)موسم گرماکے نظام الاوقات کیلئے ٹرین سیفٹی کاپی ریلوے ڈویژنوں کو فراہم کر دی گئی ۔بتایا گیا ہے کہ ریلوے ہیڈکوارٹرزنے ملتان سمیت تمام ریلوے ڈویژنوں(بقیہ نمبر43صفحہ12پر )
کوموسم گرماکے نظام الاوقات کے حوالے سے ٹائم ٹیبل پسنجرٹرین سیفٹی کاپی فراہم کردی ہے۔ کاپی میں 15اپریل سے نافذالعمل ہونے والے مسافرٹرینوں کے نظام الاوقات،مختلف سیکشنوں کی رفتارسمیت ٹرین آپریشن کے حوالے سے تمام ضروری معلومات فراہم کی گئی ہیں۔بتایاجاتاہے کہ آئندہ چندروزمیں یہ کاپی ٹرین ڈرائیوروں‘سٹیشن ماسٹرز،پرماننٹ وے انسپکٹرز،کنٹرول سٹاف،ٹرین گارڈزسمیت تمام ترآپریشنل سٹاف کومہیاکردی جائے گی تاکہ وہ نئے نظام الاوقات کے مطابق ٹرین آپریشن کورواں دواں رکھنے کیلئے انتظامات کرلیں۔