گورنمنٹ انجینئرز ایسوسی ایشن کا دوسرے روز بھی مظاہرہ ‘ بڑے احتجاج کی تیاریاں

گورنمنٹ انجینئرز ایسوسی ایشن کا دوسرے روز بھی مظاہرہ ‘ بڑے احتجاج کی تیاریاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور(بیورو رپورٹ‘ڈسٹرکٹ رپورٹر) پنجاب ایسوسی ایشن آف گورنمنٹ انجینئرزکے زیر اہتمام اپنے مطالبات کیلئے چیف انجینئر انہار آفس کے سبزہ زار میں دوسرے روز بھی احتجاجی کیمپ لگایا گیا ۔احتجاجی کیمپ میں چیف انجینئر ایری گیشن میاں عابد مسعود،ایکسین ،بی ڈی اے (بقیہ نمبر54صفحہ12پر )

سید زاہد نقوی سمیت بلدنگز،ہائی وے،مواصلات،پبلک ہیلتھ،معدنیات،بائیو میڈیکل،سی ڈی اے کے انجینئرز نے شرکت کی ۔دوسرے روز بھی لگائے جانے والے اس احتجاجی کیمپ میں شریک انجینئرز کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت فوری طور پر خیبر پختونخواہ طرز پر پنجاب میں بھی انجینئرز کو ٹیکنیکل الاؤنس دینے کا اعلان کرئے ایک ہی ملک کے دو صوبوں میں عدم مساوات ہمارا استحصال کرنے کے مترادف ہیں انہوں نے کہا کہ پورے پنجاب کے ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز پر اپنے جائز مطالبات کی منظوری کیلئے احتجاجی کیمپ لگائے گئے ہیں مطالبات نہ مانے گئے تو 9 اپریل کو پورے پنجاب کے سرکاری محکموں کے ہزاروں انجینئرز لاہور میں بھرپور احتجاجی دھرنا دیں گے اورمطالبات کی منظوری تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا ۔