کوٹ ادو ‘ شوہر نے بیوی مار ڈالی ‘ خودکشی کا ڈرامہ رچانے کی کوشش

کوٹ ادو ‘ شوہر نے بیوی مار ڈالی ‘ خودکشی کا ڈرامہ رچانے کی کوشش

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)ایک اور حوا کی بیٹی شوہر کے ظلم کا شکار ہوگئی، شوہر نے بیوی کو تشدد کرکے گلہ دبا کر قتل کردیا، معاملہ کو دبانے کے لیے خود کشی کا ڈرامہ رچاکر لاش کو پنکھے سے لٹکا دیا، 5 سالہ بچی نے باپ کے جھوٹے ڈرامے کا بھانڈا پھوڑ دیا، پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال پہنچاکر قتل کا مقدمہ درج کرلیا،تفصیل کے مطابق موضع چوہدری میں بیوی کو قتل کرکے خودکشی کا ڈرامہ رچانے(بقیہ نمبر55صفحہ12پر )

والے شوہر کی جھوٹی کہانی کا5 سالہ بیٹی بشریٰ نے بھانڈا پھوڑ دیا، شوہر قدیرراجپوت نے بیوی حنا شمیم جو کہ 3بچوں کی ماں تھی کو تشدد اور گلہ دباکر قتل کرکے معاملہ دبانے کے لیے لاش کو پنکھے سے لٹکاکر خود کشی کا ڈرامہ رچادیا تھا،جس پر 5 سالہ بچی بشریٰ نے قتل کی نشاندہی کردی اور بیان دیا کہ ابو نے امی کو مارا اور لاش پنکھے سے لٹکا دی، اس واقعہ میں کوٹ ادو کے موضع چودھری کی رہائشی 3بچوں کی ماں 22 سالہ حنا شمیم اپنے شوہر رانا قدیر راجپوت کے ہاتھوں مبینہ طور پر قتل ہوئی ہے جس کے ورثا نے بھی گھریلو تنازعہ پر شوہر قدیر پر بیوی شمیم کو تشدد اور گلہ دبا کر قتل کرنے کا الزام عائد کیا ہے جبکہ کوٹ ادو پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردی ہے اور جسم پر تشدد کے نشانات ہیں مزید پوسٹمارٹم رپورٹ آنے پر بتایا جائے گااور پولیس ترجمان کے مطابق قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جارہا ہے،جائے وقوعہ سے کرائم سین یونٹ اور فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں،واضع رہے کہ مقتولہ کی عمر 22سال اور وہ 3بچوں 5 سالہ بشریٰ،3سالہ فخر عالم،اور 6ماہ کاسبحان کی ماں تھیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...