کالے یرقان میں مبتلا خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

کالے یرقان میں مبتلا خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

رحیم یارخان(بیورورپورٹ)کالے یرقان میں مبتلا خاتون سمیت مزید دو افراد ہسپتال میں چل بسے جبکہ 4متاثرین ہسپتال منتقل کیے گئے، تفصیل کے مطابق نوریوالی کی رہائشی55سالہ رضیہ(بقیہ نمبر47صفحہ12پر )

بی بی اور صادق آباد کارہائشی55 سالہ محمد افضل کوکالے یرقان میں مبتلا ہونے پرورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود دونوں افراد جانبرنہ ہوپائے اور دم توڑگئے جبکہ 4متاثرین جن میں رحیم یارخان کی رہائشی53سالہ امیراں بی بی، خانبیلہ کا57سالہ رشیداحمد، صادق آباد کا 60سالہ غلام یاسین اور اوباڑو کارہائشی75سالہ اللہ ورایا کوہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔

جاں بحق

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...