کنٹریکٹر افسر خان کی ضمانت قبل از گرفتاری میں دس اپریل تک توسیع

کنٹریکٹر افسر خان کی ضمانت قبل از گرفتاری میں دس اپریل تک توسیع

بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بونیر کی عدالت نے کنٹریکٹر افسر خان کی ضمانت قبل از گرفتاری میں دس اپریل تک توسیع کردی ۔اخاطہ عدالت میں گور نمنٹ کنٹریکٹرز کی بڑی تعداد موجود تھی ۔بی بی اے میں توسیع کے بعد گور نمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے چئیر مین حاجی شمشی خان ،ضلعی جنرل سیکرٹری نورولی خان ۔سینئر نائب صدر بخت مل شاہ ۔دوست محمد خان ،ظہور خان ۔رووف خان اور دیگر نے سید جمیل شاہ ایڈوکیٹ کے دفتر میں میڈیا سے گفتگوں کرتے ہوئے کہاکہ کنٹریکٹرز اور سب انجنیر ز کے درمیان مسئلے کا حل مذاکرات کے ذریعے نکالنا چاہتے ہیں۔دونوں فریقین صبر اور تحمل کا مظاہرہ کرے ۔کنٹریکٹرز اور سب انجنیرز لازم ملزوم ہے۔کنٹریکٹرز نے مصالحتی جرگہ کے لئے ایم این اے شیراکبر خان ۔ڈسٹرکٹ ناظم ڈاکٹر عبیداللہ اور ضلع نائب ناظم یوسف علی خان پر مشتمل کمیٹی قائم کردی ہے۔جو اس مسئلے کا پرامن حل نکالے گی ۔انہوں نے کہا کہ اگر مسئلہ افہام وہ تفہیم سے حل نہ ہوا۔تو نقصان بونیر کے عوام کا ہوگا۔بونیر میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام بند ہو گا۔جس سے بے روزگاری بڑھے گی ۔انہوں نے کہا کہ کنٹریکٹرز برادری متفق ہے اور اج ہم سب نے کنٹریکٹر افسر خان کے ساتھ اظہاریک جہتی کے لئے عدالت میں موجود ہے۔بی بی اے میں توسیع ملنے کے بعد گور نمنٹ کنٹریکٹر امحمد افسر خان نے کہا کہ مسئلہ کمیشن کا ہے ۔میرے اوپر اگر ایک کی بجائے سو ایف ائی آر درج ہو جائے تب میں کسی کو کمیشن نہیں دوں گا ۔میں اپنے موقف پر کھڑاہو ۔سب انجنیر احسان اللہ نے عدالت میں میڈیا کے ساتھ کسی قسم کی بات کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی قیادت اس مسئلے پر بات کرسکتی ہے ۔میں کسی قسم کا بیان جاری نہیں کرتا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...