آل درجہ چہارم ملازمین کا چوبیس گھنٹے ڈیو ٹی کے خلا ف مظاہرہ

آل درجہ چہارم ملازمین کا چوبیس گھنٹے ڈیو ٹی کے خلا ف مظاہرہ

تالاش ( نمایندہ پاکستان) آل درجہ چہارم ملازمین کا چوبیس گھنٹے ڈیو ٹی کے خلا ف مظاہرہ ،مطالبات کے حق میں نعرے بازی ۔تفصیلات کے مطابق آل درجہ چہارم ملازمین دیرلویر کے زیر اہتمام ایجوکیشن کمپلکس بلا مبٹ میں کنونشن اوربعدازاں مظاہرہ کا انعقاد کیا گیا جس پر مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے ،کنونشن سے خطاب کر تے ہو ئے کلاس فور ملازمین کے صوبا ئی صدر افسر خان خویشکی ،نائب صدر شاہ نواز خان رود باری ،جنرل سیکرٹری رحیم خان ،اکرام اللہ ،بخت نام دار و غیر ہ نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں کلاس فور ملازمین سے 24گھنٹے ڈیو ٹی لینا ہائی کورٹ فیصلے اور انسانی حقو ق کی بھی کھلی خلاف ورزی ہے ،ملاز مین نے کہا کہ فوری طور پر 23ہزار تعلیمی اداروں میں مزید بھر تیاں کر کے چوکیداروں پر ڈیوٹی کا بوجھ کم کیا جا ئے ،مقررین نے کہا کہ فوری طور پرملازمین بھر تی کا کوٹہ 33فیصد سے بڑ ھاکر 40فیصدکیا جا ئے اورمانیٹرز کے رویہ کو بہتر کیاجا ئے مقررین نے کہا کہ مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں خاطر خواہ اضافہ ناگزیر ہے ،صوبا ئی صدر افسر خان نے واضح کیا کہ یونین کی کوششوں سے حکومت انشورنس پالیسی تبدیل کرنے پر مجبور جبکہ ریٹایرمنٹ پر ایک سال کی تنخواہیں دینے پر مجبور ہو ئی

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...