ملک کے ہر بچے کو مفت تعلیم دینا پی ٹی آئی کا وژن ہے :ڈاکٹر امجد

ملک کے ہر بچے کو مفت تعلیم دینا پی ٹی آئی کا وژن ہے :ڈاکٹر امجد

پشاور (سٹاف رپورٹر) صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیر معدنیات ڈاکٹر امجد نے کہا ہے کہ حکومت دور آفتادہ اور پسماندہ علاقوں میں تعلیمی سہولیات پہنچانے کیلئے پرعزم ہیں ، شرح خواندگی بڑھانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اُٹھائے جا رہے ہیں ، تعلیم یافتہ قوم ہی ترقی کے منازل طے کر سکتی ہے ، ملک کے ہر بچے کو مفت تعلیم دینا پاکستان تحریک انصاف کا وژن ہے اور اس مقصد کیلئے حکومت خطیر رقم خرچ کر رہی ہے وہ گزشتہ روز اپنے حلقہ پی کے 6 سوات کے ویلج کونسل سویگلئی میں گورنمنٹ ہائی سکول سویگلئی کے افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے اس سے قبل صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد نے گورنمنٹ ہائی سکول سویگلئی کا افتتاح کیا جس کی تعمیر پر ساڑھے چار کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے ، مذکورہ سکول 2005 کے زلزلے میں متاثر ہوا تھا اور بعد میں 2015 کے زلزلے میں استعمال کے قابل نہیں رہا تھااب یہ سکول دو منزلہ 18 کمروں پر مشتمل ہو گا جس پر تعمیراتی کام کا آغاز ہو گیا ہے جو علاقے کے عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا مذکورہ سکول کی منظوری گذشتہ پی ٹی آئی حکومت میں ڈاکٹر امجد نے دی تھی لیکن فنڈز نہ ہونے کے باعث کام شروع نہ ہو سکا تھا ، افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد کا کہنا تھا کہ حلقہ پی کے 6 پہاڑی اور پسماندہ علاقوں پر مشتمل حلقہ ہے گذشتہ دور حکومت میں اس علاقے میں 6 سکولز تعمیر کر چکے ہیں اور انشاء اللہ اب مزید بھی تعمیر کریں گے شرح خواندگی بڑھانا پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور اس سلسلے میں حکومت تمام دستیاب وسائل بروئے کا ر لا رہی ہے انہوں نے کہا کہ گذشتہ پانچ سالوں میں بھی ہم نے اپنے حلقے میں شرح خواندگی بڑھانے پر توجہ دی اور درجنوں سکولز تعمیر کئے ہیں اور اب بھی علاقے میں ضرورت کو دیکھتے ہوئے سکولز بنائیں گے ۔ تقریب کے اخر میں چیئرمین ویلج کونسل جاونڈ میاں کابل جان نے پاکستان مسلم لیگ ن سے مستعفی ہو کر پاکستان تحریک انصاف میں اپنے سیکڑوں ساتھیوں سمیت شمولیت کا اعلان کیا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...