الپوری‘ عازمین حج کیلئے تربیتی پروگرام کا انعقاد

الپوری‘ عازمین حج کیلئے تربیتی پروگرام کا انعقاد

الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شانگلہ رواں سال عازمین حج کیلئے تربیتی پروگرام کا انعقاد،تربیت کا مقصد حجاج کرام کو تمام مناسک حج سے آگاہی کرنا ہے ۔حج ماسٹر ٹرینر پرنسپل فدامحمد نے عازمین حج کو حج کے تریقے اور احکامات تفصیل سے عملی طور پر بتائے عازمین نے حج تربیتی پروگرام منعقد کرنے پرحکومت کا شکریہ ادا کیا حج کے متعلق تمام انتظامی امورپرسیر حاصل بحث ہوئی ۔اور ساتھ ہی عمرہ ٗ حج طریقہ کار انتہائی موئثر انداز میں پیش کیا گیا ۔حج کے متعلق مختلف سوالات کا انتہائی تفصیل سے جواب دئے تمام عازمین حج نہایت مطمئن تھے ۔ وزارت مذہبی امور کے حکام نے عازمین کو ملٹی میڈ پر مختلف وڈیوز چلاکر ان کو حج مناسک سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ حج تربیتی پروگرام میں مردوخواتین نے کثیر تعداد میں نے شرکت کی ۔محمدعارف اسسٹنٹ نمائندہ ڈائرکٹریٹ حج پشاور جبکہ ملٹی میڈیا محمداقبال جے سی جی سی ایم ایچ ایس الپوری نے پیش کی ۔

Back to Conversion Tool

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...