شہباز شریف ہسپتال ‘ 50 ڈیلی ویجزملازمین کی4 ماہ سے تنخواہیں بند

شہباز شریف ہسپتال ‘ 50 ڈیلی ویجزملازمین کی4 ماہ سے تنخواہیں بند

ملتان( وقائع نگار) شہباز شریف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے 50 سے زائد ڈیلی ویجز ملازمین کو چار ماہ سے تنخواہ نہیں مل سکی ہے۔ہیلتھ کونسل کا 22 لاکھ روپے سے زاید بجٹ جاری ہونے کے باوجود تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں۔جسکے باعث ملازمین شدید معاشی مشکلات سے دوچار ہیں۔ایم ایس ڈاکٹر امجد راو نے ملازمین کی تنخواہوں کے بل منظوری کے لیے ڈپٹی کمشنر کو بھجوا دیے ہیں۔ ذرائع کے (بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

مطابق ڈپٹی کمشنر ملتان نے تنخواہوں کی منظوری کے لیے کمیٹی بنا دی ہے۔

تنخواہیں بند

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...