ختم نبوت اور ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے :شہاب الدین پوپلزئی
صوابی( بیورورپورٹ)عالمی تحفظ ختم نبوت خیبر پختونخوا کے امیر مولانا شہاب الدین پوپلزئی نے واضح کر دیا ہے کہ پاکستان کے علماء کرام ختم نبوت اور ناموس رسالت کے تحفظ کے لئے کسی بھی قر بانی سے دریغ نہیں کرینگے ختم نبوت ہمارا ایمانی عقیدہ ہے اس پر آنچ نہیں آنے دینگے ان خیالات کااظہار انہوں نے موضع شیرہ غنڈ میں ختم القر آن اور ختم نبوت اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے کیا جس سے جامعہ دارالعلوم مظہر العلوم ڈاگئی کے مہتمم مولانا اسد اللہ مظہری اور مولانا محمد ہارون حنفی نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران غیر ملکی ایجنڈے کی تکمیل کے لئے کام کر رہے ہیں لیکن وہ کسی صورت اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہونگے بلکہ حکمران اس ناپاک سازش کے باعث اپنی ہی پاؤں پر کلہاڑی مار رہے ہیں انہوں نے کہا کہ مدارس دین اسلام کے مضبوط قلعے اور امن کے گہوارے ہیں قر آن و سنت پر پوری طرح عمل کرنے سے مسلمان دنیا وآخرت دونوں جہانوں میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ اس وقت امت مسلمہ پر عالمی کفر کا وار ہے اور عالمی کفر ایک سازش کے تحت دین اسلام ، علماء کرام اور مساجد و مدارس کے خلاف مصروف عمل ہے اور اپنے ایجنٹوں کے ذریعے اس سازش کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن علماء کرام اور مسلمانان اللہ تعالی کے فضل و کرم سے تمام سازشیں ناکام بنا دینگے انہوں نے کہا کہ فتنے کے اس دور میں علماء کرام پر بھاری ذمہ داری عائد ہو تی ہے اس لئے وہ اتحاد وا تفاق کا مظاہرہ کر کے آنے والے نسلوں کو پوری طرح قر آن و سنت سے روشناس کرانے میں اپنا کلیدی کر دار ادا کریں #