ڈائریکٹر ہیلتھ ملتان ڈویژن‘ وفاقی وزیر کا پی اے آمنے سامنے ‘ ہنگامہ ‘ تلخ کلامی

ڈائریکٹر ہیلتھ ملتان ڈویژن‘ وفاقی وزیر کا پی اے آمنے سامنے ‘ ہنگامہ ‘ تلخ ...

ملتان( وقائع نگار) محکمہ صحت ملتان میں پرائیوٹ گاڑی کھڑی کرنے پر ڈائریکٹر ملتان ڈویثرن ہیلتھ سروسز اور وفاقی وزیر کے پی اے کے درمیان تلخ کلامی کی شکایات سامنے آئی ہے۔ذرائع کے مطابق محکمہ صحت دفتر میں موجودہ حکومت کے ایک وفاقی وزیر کے پی اے نے آکر ڈائریکٹر ہیلتھ ملتان ڈویثرن کی پارکنگ والے ایریا میں اپنی پرائیوٹ گاڑی زبردستی کھڑی کردی۔جس پر پارکنگ (بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

اسٹینڈ کے عملے نے اسکو روکا۔مگر پی اے غصہ میں آگیا۔شور شرابہ سن کر ڈائریکٹر ہیلتھ سورسز ملتان ڈویثرن بھی موقع پر پہنچ گئے۔اور پارکنگ سے گاڑی ہٹانے کا کہا۔مگر وفاقی وزیر کا پی اے بضد رہا۔اس بات پر ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز اور پی اے کے مابین تلخ جملوں کے تبادلے ہوئے۔چیف ایگزیکٹو ہیلتھ آفسیر ڈاکٹر منور عباس نے موقع پر پہنچ کر دونوں فریقین کا معاملہ رفع دفع کروایا۔محکمہ صحت حکام کے مطابق غلط فہمی کی بنا پر بات بڑھی ہے۔جو صلح صفائی کے بعد ختم ہو گیا ہے۔

آمنے سامنے

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...