ہنگو‘ بارودی مواد کے دھماکوں کی بدولت قیمتی جانوں کے نقصان کا سلسلہ جاری

ہنگو‘ بارودی مواد کے دھماکوں کی بدولت قیمتی جانوں کے نقصان کا سلسلہ جاری

ہنگو( ڈسٹرکٹ رپورٹر) جنگی خطوں میں بارودی مواد کے دھماکوں کی بدولت قیمتی جانی نقصانات کا سلسلہ جاری ہے،بارودی مواد کے زہریلے اثرات سے بچاو کے لیے عوامی آگاہی کے لیے کام کی ضرورت ہے،ہلال احمر پاکستان نے جنگ زدہ علاقوں کے متاثرین کی بحالی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے،بارودی مواد سے معزور ہونے والے افراد کی بحالی کے لیے بھی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر شاہد رفیق گنڈا پور،ہلا ل احمر ہنگو کے ڈسٹرکٹ آفیسر آیوب خان،صوبائی کو آرڈینیٹر منظرحسین،ڈیزاسٹر منیجمنٹ آفیسر ہنگو زین العارفین اور دیر نے ہلال احمر ہنگو کے زیر اہتمام کوہاٹ یونیورسٹی ہنگو کیمپس میں بارودی مواد کے متعلق عوامی آگاہی کے عالمی دن می مناسبت سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سیمینار میں بلدیاتی نمائیندوں،بم ڈسپوزبل کے اہلکاروں،سول ڈیفنس،سوشل ویلفئیر کے نمائیندگان،یونیوسٹی کے سٹاف،اساتزہ اور لیکچرارز ،معزور افرادکے ساتھ ساتھ یونیورسٹی کے طلبا نے بھی شرکت کی۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین آیوب خان،منتظر حسین،اور زین العارفین نے بارودی مواد کے خطرات سے بچاو کے لیے اقدامات اور ہلال احمر کی اس ضمن میں خدمات پر روشنی ڈالی۔مقررین نے کہا کہ بارودی مواد کے متعلق عوامی لاعلمی کی بدولت جنگ زدہ علاقوں میں کئی دلخراش واقعات رونما ہو چکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اس ضمن میں عوام میں شعور بیدار کر کے ایسے حادثات کی روک تھام ممکن بنائی جا سکتی ہے اس مقصد کے لیے ہلا ل احمر سیمینارز،ورکشاپز اور دیگر عوامی آگاہی کے پروگراموں کا نہ صرف انعقاد کرا رہی ہے بلکہ معذور ہونے والے افراد کی بحالی کے لیے بھی جامع پروگرام پر عمل کر رہی ہے۔اس موقعہ پر مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر شاہد رفیق گنڈا پور نے خطاب کرتے ہوئے ہلال احمر کی خدمات کی تعریف کی اور کہا کہ ہلال احمر بلا تفریق رنگ،نسل،خطہ اور مزہب انسانیت کی خدمت میں مصروف عمل ہے اور اس سے وابسطہ سماجی کارکنان انسانیت کی بے لوث خدمت کر رہے ہیں اسسٹنٹ کمشنر شاہد رفیق گنڈا پور نے ہلال احمر ہنگو کو سماجی خدمات میں انتظامیہ کی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ہلال احمر کے شانہ بشانہ ضلعی انتظامیہ ایسے سیمیارز اور پروگراموں کو مکمل سپورٹ کرے گی جن کا مقصد صرف انسانیت کی خدمت ہو گا۔سیمینار کے آخر میں اسسٹنٹ کمشنر شاہد رفیق گنڈا پور نے ہلال احمر کے کارکنان میں سرٹیفکیٹس اور شیلڈز تقسیم کیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...