اوپن ڈور پالیسی ‘ سرکاری افسر لوگوں کے مسائل حل کریں ‘ حسین جہانیاں گردیزی

اوپن ڈور پالیسی ‘ سرکاری افسر لوگوں کے مسائل حل کریں ‘ حسین جہانیاں گردیزی

خانیوال(بیورونیوز ‘نما ئندہ پاکستان)صوبائی وزیر منیجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویثرن ا ور اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوامی مسائل انکی دہلیز پر حل کر کے انہیں ریلیف فرا ہم کیا جا رہا ہے تا کہ لوگوں کو فوری انصاف کی فراہمی کے ساتھ ساتھ معاشرے سے مایوسی کا خاتمہ ہو سکے ۔ یہ بات انہوں نے سرکٹ ہاؤس(بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

خانیوال میں شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام اور سرکاری افسران کے درمیان فاصلوں کو کم کر کے مفاد عامہ کے کاموں کی جلد تکمیل اور لوگوں کے انفرادی واجتمائی مسائل کے حل اور دادرسی کی خواہاں ہے انہوں نے کہا کہ منتخب نمائندوں کے ذریعے عوام کو انکے علاقوں میں ہی ریلیف فراہم کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ سرکاری افسران عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ سرکٹ ہاؤس میں صوبائی وزیر کے روبرو لوگوں نے اپنے مسائل و شکایات زبانی اور درخواستوں کی صورت میں پیش کئے صوبائی وزیر نے متعدد درخواستوں پر موقع پر احکامات صادر کئے اور دیگر درخواستوں اور مسائل کو حل کرنے کے لئے متعلقہ افسران کو بھجوائے اور انہیں ہدایت کی وہ ایک ہفتہ کے اندر انکے مصا ئب و مشکلات کا فوری ازالہ کریں۔

حسین جہانیاں

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...