جمرود جلسے میں نظریاتی کارکنوں کو نظر انداز کیا گیا ‘ شاہد شنواری

جمرود جلسے میں نظریاتی کارکنوں کو نظر انداز کیا گیا ‘ شاہد شنواری

خیبر (بیوروپورٹ)پاکستان تحریک انصاف جمرود جلسے میں نظریہ کا قتل ہوا نظریاتی کارکن مکمل نظر انداز کئے گئے الیکشن سے پہلے جب وہ نظریہ کی بات کر تے تو پی ٹی آئی ورکرز انکی مخالفت کرتے تھے اب ان لوگوں کو نظریہ یا دآگیا ان خیالات کا اظہارپاکستان تحریک انصاف کے سنیئر نائب صدر اور سابق جنرل سیکرٹری شاہد شینواری ور فخرالدین شینواری نے میڈیا کے نمائندوں سے کیا انہوں نے کہا کہ وہ جمرود جلسے میں قائد عمران خان کیلئے آئے تھے لیکن انہیں اندر اجازت نہیں دی گئی اپنے قائد کا استقبال روڈ پر کیا بلکہ تمام نظریاتی کارکنان کو نظر انداز کیا گیا انہوں نے کہا کہ الیکشن سے پہلے وہ چیخ رہے تھے کہ نظریاتی کارکنان کو عزت دو کیونکہ یہی لوگ پارٹی کا اثاثہ ہیں لیکن اس پر بعض پی ٹی آئی کارکن انکے خلاف ہو گئے اور انہیں میدان میں اکیلا چھوڑ دیا جبکہ بعض کارکنان مرید بن گئے اب پیر نورالحق قادری جوچاہتا ہیں اس پر مرید عمل کرے گا شاہدشینواری نے کہا کہ وہ عمران خان کے سپاہی ہیں اور جمرود جلسے میں عمران خان کے صحیح ورکروں کو آگے آنے نہیں دیا اب بھی وقت ہیں کہ تمام نظریاتی کارکنان مل بیٹھ کر پارٹی کیلئے کام کریں انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے 43کی کمزور قیادت کی وجہ سے جمرود جلسے کے جومقاصد تھے وہ حاصل نہیں ہو ئے کیونکہ جلسے میں نظریاتی کارکن کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی تھی قبائلی علاقوں میں مسائل بہت زیا دہ ہیں قبائلی عوام نے انضما م کی حمایت اس لئے کیا تھا کہ انکے محرومیوں کا ازالہ ہو سکے لیکن تاحال قبائلی عوام کو انضما م کے ثمرات نہیں ملے انہوں نے کہا کہ وہ پارٹی کی مزید بہتری کیلئے کام کرینگے اور تمام نظریاتی کارکنان کو اکھٹا کرکے آگے کا لائحہ تیار کرینگے

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...