پنجاب بھر میں انستھیزیا ڈاکٹرز کا بحران ‘ مسائل حل کرنیکا حکم

پنجاب بھر میں انستھیزیا ڈاکٹرز کا بحران ‘ مسائل حل کرنیکا حکم

ملتان( وقائع نگار) صوبہ پنجاب کے ڈسٹرکٹ و تحصیل ہسپتالوں میں انستھیزیا کے ڈاکٹروں کی شدید کمی کا سامنا ہے۔ڈاکٹروں کی کشش کے لئے انستھیزیا ٹریننگ حاصل کرنے والوں کو پوری تنخواہ دینے کا حکم دیا گیاہے۔اس سلسلے میں محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر پنجاب نے ملتان سمیت صوبہ بھر کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز ہیلتھ کو جاری ہدایات میں کہا ہے۔ ڈسٹرکٹ و تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں (بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

کے جو میڈیکل آفیسرز کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور،فاطمہ جناح میڈیکل کالج لاہور،یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور و دیگر ٹیچنگ ہسپتالوں میں انستھیزیا مینجمنٹ کی ٹریننگ حاصل کر رہے ہیں۔انہیں دوران ملازمت تصور کیا جائے۔ان ٹرینی ڈاکٹروں کو پوری تنخواہ بمعہ الاونسز ادا کی جائے اور تنخواہ سے کٹوتی بالکل نہ کی جائے۔

انستھیزیا ڈاکٹر

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...