عوام کے جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے‘ عمران خان یوسفزئی

عوام کے جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے‘ عمران خان یوسفزئی

پشاور (سٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سوات عمران خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے ریسکیو1122 کے جوان ہمارے لئے باعث افتخار ہیں جو 24 گھنٹے ڈیوٹی تیار و چوکس رہتے ہیں اور ہر قسم ایمرجنسی کو نمٹانے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرتے انہوں نے کہا کہ تحصیل مٹہ میں ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے امانت اور دیانت کی ایک اور مثال قائم کر دی وہ اپنے دفتر سیدو شریف میں اشاڑی کے مقام پر دو موٹر سائیکلوں کی درمیان تصادم میں زخمی ہونے والے 50 سالہ فضل رحیم کے بیٹے زین العابدین کو جائے حادثہ سے برآمد ہونے والے 2 لاکھ 16 ہزار 770 روپے، موبائیل فون اور دیگر سامان حوالے کرنے کے وقت گفتگو کر رہے تھے ایمرجنسی آفیسر ہارون خان، سٹیشن ہاؤس انچارج بخت کرم، وقار احمد اور دیگر اہلکار بھی موجود تھے اس موقع پر سٹیشن ہاوس انچارج تحصیل مٹہ نے عمران خان یوسفزئی کو بریفینگ دیتے ہو ئے بتایا کہ اشاڑی کے مقام پر دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم ہوا تھا جس کے نتیجے میں 50 سالہ فضل رحیم سکنہ منگلور اور 48 سالہ بخت کرم سکنہ بلوگرام شدید زخمی ہوئے وہاں پر موجود شہری نے 1122 کے کنٹرول روم پر کال کی کہ اشاڑی کے مقام حادثہ پیش آیا ہے کنٹرول روم سے اطلاع ملتے ہی فوری طور پر ریسکیو1122 کی ٹیم متعلقہ مقام پر ریلیف دینے کیلئے پہنچ گئی اور دونوں بے ہوش زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کیلئے مٹہ ہسپتال منتقل کر دیا فضل رحیم کے پاس 2 لاکھ 16 ہزار 770روپے، موبائیل فون اور دیگر سامان برآمد ہوا جسے ریسکیو1122 کے اہلکاروں نے امانت کے طور پر سنبھال لیابعد میں فضل رحیم کو مزید علاج کیلئے مٹہ ہسپتال سے سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا گیا اب ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عمران خان نے 50 سالہ فضل رحیم کے بیٹے زین العبدین کو انکی امانت حوالے کر دی سامان حوالگی کے بعد ریسکیو1122 کے اہلکاروں کی فرض شناسی اور امانت داری پر شاباش دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آج ضلع سوات میں ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے ثابت کر دیا کہ ریسکیو 1122 عوام دوست اور فعال ادارہ بن چکا ہے جو ہر طرح کی ہنگامی صورتحال میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہے اور ہر لحاظ سے عوام کی توقعات پر پورا اتر رہا ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...