واڑی محکمہ تعلیم‘ حکومتی احکامات دھرے کے دھرے رہ گئے

واڑی محکمہ تعلیم‘ حکومتی احکامات دھرے کے دھرے رہ گئے

واڑی(نمائندہ خصوصی)حکومتی احکامات دھرے کے دھرے رہ گئے محکمہ تعلیم زنانہ دیر بالا کے مرد آفسران بدستور خواتین سکولوں میں میٹنگز کی صدارت کرتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے واضح پابندی کے باوجود محکمہ تعلیم زنانہ دیر بالا کے مرد آفسران بدستورزنانہ سکولوں میں جاکر میٹنگز میں شرکت کرتے ہیں۔گزشتہ روز گورنمنٹ گرلز مڈل سکول کس دیر میں کنڈیشنل گرانٹ ،بنک سٹیٹمنٹ اور سکالر شپ کے سلسلے میں خواتین اساتز ہ کا اجلاس ہوا تھا جس میں محکمہ تعلیم زنانہ دیر بالا کے میل اے ڈی او پی اینڈڈی اقبال نے شرکت کی تھی جس پر دیر بالا کے عوام نے شدید احتجاج کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے مزکورہ اے ڈی او کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...