سابق وی سی طاہر امین سپردخاک‘نماز جنازہ میں اہم شخصیات کی شرکت

سابق وی سی طاہر امین سپردخاک‘نماز جنازہ میں اہم شخصیات کی شرکت

ملتان(سٹاف رپورٹر)بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین کواسلام آباد میں نماز جناز ہ کے بعد سپرد خاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ میں اہم شخصیات شریک ہوئیں ۔زکریا یونیورسٹی ملتان سے پروفیسرزبھی شریک ہوئے۔ تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین جمعہ کی صبح حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال کر گئے تھے‘ان (بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

کی نماز جنازہ گزشتہ دوپہر اسلام آباد میں ادا کی گئی جس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی جن میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر طارق بنوری، سابق چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد، سابق حکومت کے مشیر عرفان صدیقی، جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما لیاقت بلوچ، وائس چانسلر رفاہ یونیورسٹی ڈاکٹر انیس احمد، ڈاکٹر طاہر حجازی، سرگودھا یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اشتیاق احمد، سابق سفیر محمد نواز چوہدری ، عبدالباسط ، اسلامیہ یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر قیصر مشتاق، گیلپ پاکستان کے چیئر مین ڈاکٹر اعجاز شفیع گیلانی،ڈاکٹررسول بخش رئیس ، بہا الدین زکریا یونیورسٹی ملتان سے ڈاکٹر ایاز محمد رانا، ڈاکٹر یونس ندیم، ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب، ڈاکٹر جاوید احمد، ڈاکٹر طاہر سلطان، ڈاکٹر عابد لطیف، ڈاکٹر مقرب اکبر، ڈاکٹر سلطان محمود، ڈاکٹر محمد ریاض، ڈاکٹر مطاہر اقبال، ڈاکٹر محمد عمر چوہدری،طاہر محمود کے علاوہ قائد اعظم یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبا کی بڑی تعداد نے شرکت کی،ڈاکٹر طاہر امین کی غائبانہ نماز جنازہ بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کی مرکزی جامعہ مسجد میں سوموار کو ڈیڑھ بجے ادا کی جائے گی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...