ملتان ‘ مخدوم رشید ‘ شجاع آباد میں چوروں کا راج ‘ متعدد وارداتیں ‘ لاکھوں کانقصان

ملتان ‘ مخدوم رشید ‘ شجاع آباد میں چوروں کا راج ‘ متعدد وارداتیں ‘ لاکھوں ...

ملتان(وقا ئع نگار )ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں میں نامعلوم ڈاکو اور چور لاکھوں روپے کی نقدی، طلائی زیورات، اور موٹرسائیکلیں لوٹ کر فرار ہو گئے پولیس نے مقدمات کا اندراج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے ملتان اور گردونواح میں چوری ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے ان وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے کی نقدی زیورات قیمتی گھریلو سامان (بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

موٹر سائیکلوں کار اور موبائل فونز سے محروم ہو گئے ہیں پولیس نے تمام وارداتوں کے الگ الگ مقدمات درج کرلیئے ہیں تفصیل کے مطابق تھانہ ممتاز آباد کے علاقے 14 نمبر 11 کے قریب سویٹس اینڈ بیکرز کی دکان سے نامعلوم چور دو لاکھ ستر ہزار روپے کی نقدی اور سامان چوری کر کے فرار ہو گئے غلہ منڈی سے عمار یاسر کی دوکان سے نامعلوم چور ایک لاکھ روپے مالیت کے دو چیک چوری کر کے فرار ہو گئے قومی بچت نشتر چوک کے قریب سے محمد سلیم کی کار چوری ہو گئی چونگی نمبر 6 سے یاسر نامی شخص کا موٹر سائیکل چوری ہو گیا چوک کمہاراں والا سے عمران نامی شخص کی دوکان سے 44 ہزار روپے کا سامان چوری ہوگیا بوہڑ گیٹ سے محمد ارسلان حاجی فیاض اشتیاق حسین اور محمد مدثر کے موبائل فون چوری ہو گئے مخدوم رشید سے محمد افضال کا موٹر سائیکل چوری ہو گیا اسی علاقے سے وسیم حسین کا پچیس ہزار روپے مالیت کا بکرا چوری ہو گیا بدھلہ سنت سے محمد سلطان کا ایک بیل چوری ہو گیا شجاعباد سے اعجاز احمد کے ایک لاکھ روپے مالیت کے درخت چوری ہوگئے پولیس نے تمام وارداتوں کے الگ الگ مقدمات درج کرلیئے ہیں۔

ڈکیتی ‘ چوری

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...