گرلز سکولز ‘ ایم ای ایز کے کلاس رومز میں براہ راست داخلے پر پابندی

گرلز سکولز ‘ ایم ای ایز کے کلاس رومز میں براہ راست داخلے پر پابندی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( سٹاف رپورٹر)یم ای ایز کو گرلز سکولز کے کلاس رومز میں براہ راست داخلے سے روک دیا گیا‘پردے کا احترام ‘ معلمات کے ساتھ شائستگی سے پیش آنے ‘سکول امور میں مداخلت نہ کرنے کا حکم دے دیا گیا۔محکمہ تعلیم سکولز پنجاب نے سکولوں کی چیکنگ کیلئے ضابطہ اخلاق پرپوری طرح عمل درآمد کرانے کی ہدایت کی ہے،بتایا گیا ہے کہ محکمہ تعلیم سکولز پنجاب نے یہ ہدایت مانیٹرنگ عملہ (ایم (بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

ای ایز)کی بعض شکایات سامنے آنے کے پس منظر میں جاری کی ہیں،محکمہ تعلیم سکولز پنجاب نے صوبہ کے تمام سی ای اوز ایجوکیشن اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران (ڈی ایم اوز) کو ایک مراسلہ کے ذریعے سکولوں میں چیکنگ کے لئے جاری کئے گئے ضابطہ اخلاق پر پوری طرح عمل درآمد رکرنے کی ہدایت کی ہے جس کے مطابق ایم ای ایز صرف مانیٹرنگ کریں گے ،جواب دہی کا اختیار صرف ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران کے پاس ہوگا،ڈیوٹی کے ضمن میں ایم ای ایز سب سے پہلے تعلیمی اداروں کے سربراہوں سے رابطہ کریں ،اپنی شناخت کرا کر داخل ہوں،خاص طور زنانہ تعلیمی اداروں کے آفس میں جانے سے قبل انہیں اپنی آمد کی اطلاع کریں،براہ راست کلاس رومز میں نہ جائیں،پردے کا احترام ملحوظ خاطر رکھیں،معلمات کے ساتھ شائستگی سے پیش آئیں،مجوزہ معلومات ٹیبلٹ میں صحیح اندراج کرکے آن لائن بھیجنے سے پہلے متعلقہ سکول سربراہ کو دکھا لیں،ٹیبلٹ میں اندراج شدہ معلومات سے ہٹ کر سکول کے امور میں مداخلت کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی اور نہ ہی ادارے کے انتظامی معاملات میں مشاورت اور مداخلت کی اجازت ہوگی،تمام سکول سربراہ بھی ضابطہ اخلاق کے مطابق چیکنگ کرانے کے پابند ہوں گے۔