ماڈل کورٹ ملتان ‘ بچی قتل ‘ گرفتار ملزم شک کی بنیاد پر بری
ملتان(خبر نگار خصوصی) ماڈل کورٹ ملتان نے کمسن بچی کو جنسی درندگی کا نشانہ بنانے اور بعد میں قتل کرنے کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم دیا ہے۔فاضل عدالت میں تھانہ مظفر آباد کے مطابق ملزم اللہ ڈتہ کے خلاف فروری ء 2017 میں6سالہ بچی غلام زینب کو قتل کرنے کا مقدمہ مقتولہ کے والد عاشق حسین کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جس پر ملزم کو (بقیہ نمبر34صفحہ12پر )
گرفتار کرلیا گیا ہے۔ تاہم گزشتہ روز سماعت میں فاضل عدالت نے ناکافی شواہدکی بنیاد پر ملزم کو شک کا فائدہ دیتے ہوئیبری کرنے کا فیصلہ سنا دیا ہے۔