نیا برطانوی پاسپورٹ جاری، یورپی یونین کے الفاظ حذف

نیا برطانوی پاسپورٹ جاری، یورپی یونین کے الفاظ حذف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن(این این آئی )بریگزٹ معاہدے میں تاخیر کے باوجودیورپی یونین کے الفاظ کے بغیر برطانوی پاسپورٹ جاری کردئیے گئے ،میڈیارپورٹس کے نطابق ارغوانی رنگ کے نئے پاسپورٹس(بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

30 مارچ سے متعارف کرائے گئے تھے کیونکہ اس دن برطانیہ کو یورپی یونین کو چھوڑنا تھا تاہم پرانا سٹاک ختم نہ ہونے کی وجہ سے کچھ لوگوں کو پرانے ڈیزائن کے پاسپورٹ جاری کیے جاتے رہیں گے۔یورپی یونین سے انخلا سے قبل گہرے نیلے رنگ سے مشابہت رکھنے والے برطانوی پاسپورٹس کا اجرا ء اس سال کے اختتام پر شروع کیا جائے گا۔برطانوی پاسپورٹ سے یورپی یونین کا لیبل ہٹانے کا فیصلہ مارچ میں یورپی یونین سے متوقع انخلا کے پیش نظر کیا گیا تھا۔برطانیہ کے محکمہ داخلہ کی خاتون ترجمان نے کہا کہ بچے ہوئے سٹاک کا استعمال اور ٹیکس دہندہ کے فائدے کے لیے وہ پاسپورٹ جن پر یورپی یونین کے الفاظ موجود ہیں، کو ایک مختصر وقت کے لیے جاری کیا جاتا رہے گا۔انھوں نے کہا کہ برطانوی شہریوں کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ وہ یورپی یونین کے الفاظ والا پاسپورٹ استعمال کر رہے ہیں یا وہ پاسپورٹ جس پر یہ الفاظ نہیں ہیں۔ دونوں ڈیزائن سفر کے لیے یکساں طور پر برابر درست ہوں گے۔
برطانوی پاسپورٹ