لیاقت پور ‘ نذر آتش ہونیوالی خاتون جاں بحق ‘ سسر اور شوہر گرفتار

لیاقت پور ‘ نذر آتش ہونیوالی خاتون جاں بحق ‘ سسر اور شوہر گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لیاقت پور(نامہ نگار)سسر کے ہاتھوں جلائی گئی خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئی۔ موضع پکھی وار کے رسول بخش نے اپنی بہو پانچ بچوں کی ماں کوثر پروین کو پٹرول چھڑک کر آگ لگادی تھی۔ جسے تشویشناک حال میں بہاول وکٹوریہ ہسپتال بہاول پور برن یونٹ منتقل کیاگیا تھا۔ جسم کا 90فیصد حصہ جھلس جانے کی وجہ سے کوثر پروین(بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

گذشتہ شب ہی انتقال کرگئی ۔ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال لیاقت پور نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی ۔ ایس ایچ او پکالاڑاں محمد اسلم خان نے بتایا کہ ملزم رسول بخش کے علاوہ متوفیہ کے شوہر عبدالمالک کو بھی گرفتار کرلیاگیا ہے۔ تفتیش میرٹ پر کی جائے گی۔ اور حقیقی ملزمان کو چالان کرکے مقدمہ عدالت میں بھیجا جائے گا۔
خاتون جاں بحق