چلڈرن کمپلیکس ‘ ڈاکٹرز ‘ ٹیکنیشن آمنے سامنے ملازم کو شوکاز نوٹس ‘ وائی ڈی اے کا احتجاج ختم

چلڈرن کمپلیکس ‘ ڈاکٹرز ‘ ٹیکنیشن آمنے سامنے ملازم کو شوکاز نوٹس ‘ وائی ڈی ...

ملتان( وقائع نگار) چلڈرن کمپلیکس میں ٹیکنیشن کا ڈاکٹرز کے ساتھ جھگڑے کا(بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

معاملہ پر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے احتجاج کیا۔ڈاکٹرز نے انکوائری رپورٹ کے باوجود ٹیکنیشن کے خلاف کارروائی نہ ہونے پر آوٹ ڈور وارڈ بند کر دیا۔ڈاکٹرز نے آوٹ ڈور بند کر کے ایم ایس آفس کے سامنے مریضوں کا چیک اپ شروع کردیا۔ایم ایس ڈاکٹر مظہر الخالق کے آفس کے سامنے مریضوں کی بڑی تعداد جمع یو گئی۔رش کے باعث شدید حبس اور گرمی میں چھوٹے بچوں نے گرمی سے چیخ و پکار شروع کر دی۔بعد ازاں ایم ایس چلڈرن ہسپتال نے ڈاکٹرز کے مطالبات منظور کر لیے۔جھگڑے کے واقعے میں ملوث ٹیکنیشن کاشان کو معطل کر دیا۔ٹیکنیشن کاشان اللہ کے خلاف ایم ایس نے انکوائری کے احکامات بھی دے دئیے۔معطل ہونے کے بعد ملازم کو شو کاز نوٹس بھی جاری کردیا گیا۔جس پر وائی ڈی اے نے احتجاج ختم کر دیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...