ہنگو‘ وفاق المدارس کے سالانہ امتحانات کا سلسلہ شروع

ہنگو‘ وفاق المدارس کے سالانہ امتحانات کا سلسلہ شروع

ہنگو(بیورو رپورٹ)وفاق المدارس کے سالانہ امتحانات شروع،مختلف امتحانی مراکزمیں طلباء و طالبات کے امتحانات کا سلسلہ جاری ،وفاق المدارس کی جانب سے امتحانی سنٹرز میں نقل پرسخت پابندی عائد ، ہنگو کے نگران اعلیٰ مفتی عبید اللہ نے عصری اداروں کے ذمہ داران اور وزارت تعلیم کو وفاق المدارس کے امتحانی مراکزکا دورہ کرنے کی دعوت دیدی ۔تفصیلات کے مطابق وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے زیر اہتمام ملک بھر میں سالانہ امتحانات کا سلسلہ جاری ہے ، جس میں ملک بھر سے لاکھوں طلباء و طالبات شرکت کر رہے ہیں اور امتحانات کا سلسلہ آئیندہ 6روز تک جاری رہے گا ۔ وفاق المدارس کے امتحانی عملے کی جانب سے امتحانی سنٹر ز کی سختی سے نگرانی جاری ہے ۔ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی جانب سے ضلع ہنگو کے جامعہ مفتاح العلوم سنٹر کے نگران اعلیٰ اور وفاق المدارس کے معاون مسعول سابق ضلع ناظم مفتی عبید اللہ نے امتحانی سنٹر میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وفاق المدارس العربیہ پاکستان دنیا کا سب بڑا تعلیمی نیٹ ورک ہے،جس کا امتحانی نظام عصری اداروں کے لیے قابل تقلید ہے،انہوں نے کہا کہ درجہ متوسطہ، درجہ ثانویہ عامہ،درجہ ثانویہ خاصہ، درجہ عالیہ، درجہ عالمیہ،تجوید اور دراسات دینیہ کے درجوں کے طلباء کے امتحانات جاری ہے۔اس موقع پرنگران اعلیٰ مفتی عبید اللہ نے کہا کہ وفاق کے ساتھ ملحقہ مدارس میں تقریبا 25 لاکھ طلباء و طالبات زیر تعلیم ہے۔وفاق المدارس کے تمام درجات کے طلباء مختلف علاقوں کے امتحانی حالوں میں ایک ہی سنٹر میں امتحانات دے رہے ہیں اور پورے پاکستان میں ایک ہی وقت پر پرچہ شروع ہو جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پر سکون ماحول میں طلباء طالبات پیپردے رہے ہیں اور امتحان کے اس پر سکون ماحول میں نقل جیسی بری فعل کے لئے کوئی گنجائش نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ حکومت کو نہ دفعہ 144 کی ضرورت ہے اور نہ ہی پولیس کی تعیناتی کی ضرورت پیش آتی ہے۔مفتی عبید اللہ نے حکام بالا بالخصوص محکمہ ایجوکیشن، اور وزارت تعلیم اور بورڈ کے ذمہ د اران کو دعوت دی کہ وہ وفاق المدارس کے تمام امتحانی مراکز کا دورہ کریں اور اپنی امتحانی حالوں سے موازنہ کریں اور پھر یہی نظام اپنے اداروں میں رائج کرکے اپنے بچوں کے مستقبل کو سنواریں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...