پختونوں کی ثقافت کو فروغ دینے کیلئے ضلعی انتظامیہ کو شاں ہے :ڈی سی مردان

پختونوں کی ثقافت کو فروغ دینے کیلئے ضلعی انتظامیہ کو شاں ہے :ڈی سی مردان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر محمد عابد وزیر،ڈسٹرکٹ پولیس افسر محمد سجاد خان اور ضلع نائب ناظم اسد علی کشمیری نے جشن مردان میں مختلف کاروباری اور سماجی حلقوں کی جانب سے لگائے گئے سٹالز کا معائنہ کیا اور ان میں گہری دلچسپی لی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ فیسٹول میں جوق در جوق شرکت کر کے مردان کے عوام نے ثابت کر دیا ہے کہ مردان امن کا گہورا بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پختونوں کی ثقافت کو فروغ دینے کے لئے ضلعی انتظامیہ کوشاں ہیں۔جشن مردان فیسٹول کے لئے سیکورٹی کے فل پروف انتظامات کئے گئے ہیں اور پولیس کے خصوصی دستے تعینات کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مردان کے عوام کو زیادہ سے زیادہ تفریح کے مواقع فراہم کرنا ہمارا مشن ہے۔ڈپٹی کمشنر عابد خان وزیر،ضلع ناظم احتشام خان،نائب ناظم اسد کشمیری،ڈی پی او محمد سجاد خان،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر قاسم علی،ڈسٹرکٹ افسر فنانس اینڈ پلاننگ ظہیر الدین بابر،ریجنل سپورٹس افسر کاشف فرحان سمیت ضلعی محکموں کے افسروں اور ضلع کونسل کے اراکین نے جشن مردان میں ہینڈی کرافٹ،فوڈ سٹریٹ اور مینابازار کا معائنہ کیا اور لوگوں کے ساتھ گھل مل گئے۔جشن مردان کے دوسرے روز چمتار میں بیل دوڑ اور ڈاگ ریس کا انعقاد کیا گیا جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔فیسٹول میں کلچرل شو کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں پشتو کے نامور گلو کار وحید اچکزئی اور عرفان کمال سمیت رنڑانے اپنی سریلی آوازوں سے فیسٹول کوچار چاند لگا دیے۔